data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھوپال: بھارت کے شہر بھوپال میں ایک نوجوان جوڑے نے اپنے پالتو جانوروں کی آپسی دشمنی سے تنگ آکر طلاق کی کارروائی شروع کر دی،  حیران کن طور پر یہی جوڑا چند سال قبل جانوروں سے محبت کے باعث ایک دوسرے کے قریب آیا تھا اور بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گیا تھا مگر اب ان کے کتے اور بلی کی لڑائیاں ان کے رشتے کے خاتمے کا باعث بن رہی ہیں۔

عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق بھوپال فیملی کورٹ میں جمع کرائے گئے دعوے میں جوڑے نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں کہ شادی کے فوراً بعد ان کے درمیان اختلافات کی بڑی وجہ پالتو جانوروں کے درمیان کشیدگی بن گئی، دسمبر 2024 میں شادی کے بعد جب دونوں ایک ہی گھر میں منتقل ہوئے تو حالات بگڑنے لگے۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر کا کتا اکثر اس کی بلی کو ہراساں کرتا اور حملہ کرتا رہا، جس کے باعث گھر کا ماحول خراب ہو گیا۔

 دوسری جانب شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے شادی سے قبل ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ نہیں چاہتا کہ بیوی اپنے پالتو جانوروں کو ساتھ لائے کیونکہ بلی نہ صرف کتے کو چڑاتی تھی بلکہ اکثر مچھلیوں کے ایکویریم پر منڈلاتی رہتی تھی، جس سے تناؤ بڑھ جاتا تھا۔

فیملی کورٹ کے ذرائع کے مطابق دونوں نے کئی بار مصالحت کی کوشش کی، حتیٰ کہ ماہرینِ نفسیات اور پالتو جانوروں کے تربیت کاروں سے بھی مدد لی مگر کتے اور بلی کی دشمنی ختم نہ ہو سکی، نتیجتاً اب دونوں نے باضابطہ طور پر طلاق کی درخواست دے دی ہے۔

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ یہ کیس انوکھا ہونے کے ساتھ ساتھ سبق آموز بھی ہے کیونکہ یہاں انسان نہیں بلکہ ان کے پالتو جانور شادی کے اختتام کی وجہ بن گئے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پالتو جانوروں شادی کے

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کیلیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئے، مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:

چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے جبکہ مزید دو ججز نے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے بینچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہیں۔

بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جبکہ بینچ 3 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل ہے۔ آئینی عدالت آج سے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔

آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی سیکنڈ فلور پر بیٹھیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں بھی سیکنڈ فلور پر قائم کی گئی ہیں۔

عدالتوں کی منتقلی کے باعث دو ججز کی سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی جس میں جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی کازلسٹ شامل ہے۔

دو ججز کی حلف برداری

وفاقی عدالت کے دو جج جسٹس روزی خان اور جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نئے ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں وفاقی عدالت کے ججز، آئینی عدالت کے ججز، لاء افسران و عدالتی اسٹاف شریک ہوا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی کمرہ عدالت نمبر دو میں وفاقی آئینی عدالت کا بورڈ لگ گیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین مقدمات کی کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران کی پیشی کیلیے وڈیو لنک تیاری کا حکم
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے ائیر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے کا بھاری نقصان پہنچا دیا
  • جنوبی کوریا: کافی چرانے والا طوطا پکڑا گیا
  • عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کیلیے ویڈیو لنک تیاری کا حکم
  • ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کا بڑا دھوکا: سابق پروفیسر اور معمر جوڑا 5 کروڑ روپے سے محروم
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
  • نو مسلم بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کیلیے دباؤ ڈالنے کا الزام
  • بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان
  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73کروڑ30لاکھ ڈالر تک جا پہنچا
  • وفاقی آئینی عدالت کیلیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئے، مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا