پاکستان کی طبی تاریخ میں پہلی بار 9 دن تک ایکموسپورٹ پر رہنے والا مریض مکمل صحتیاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) این آئی سی وی ڈی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پہلی بار ایکمو سپورٹ پر رہنے والا مریض 9 دن میں مکمل صحتیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق این آئی سی وی ڈی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں پہلا مریض 9 دن تک ایکمو سپورٹ پر رہا اور مکمل صحتیاب ہوچکا ہے، قومی ادارہ برائے امراض قلب نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی طبی تاریخ میں 9 دن تک مسلسل ایکمو سپورٹ پر رہنے والا مکمل صحتیاب ہوا، دل کے آپریشن کے بعد نوجوان مریض کے دل اور پھیپھڑوں نے کام بند کردیا تھا۔این آئی سی وی ڈی کی ٹیم نے وی اے اور وی وی ایکمو کا استعمال بیک وقت کیا، پیچیدہ کارڈیک سرجری ڈاکٹر علی رضا منگی کی قیادت میں سرانجام دی گئی۔(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی کی ماہر ایکمو ٹیم نے دن رات محنت کرکے مریض کو نئی زندگی دی، مریض کا تعلق کراچی سے ہے اور اس کا علاج مکمل طور پر مفت کیا گیا، این آئی سی وی ڈی کی یہ کامیابی سندھ حکومت کی حمایت اور صحت عامہ کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
این آئی سی وی ڈی نے مزید بتایا کہ ادارہ جدید سہولتوں کے ساتھ دل کے امراض کا مفت علاج فراہم کررہا ہے، این آئی سی وی ڈی پاکستان میں کارڈیک انوویشن میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی سی وی ڈی مکمل صحتیاب
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔