2025-07-25@13:59:58 GMT
تلاش کی گنتی: 497

«ہسپتال کے»:

    راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔
    پولیس اہل کار سرکاری اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے پکڑا گیا۔ تحصیل گوجرخان میں واقع سول اسپتال میں واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس کا ایک اہلکار خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک شہری نے اہلکار کو اسپتال کے باتھ روم اور دیگر مقامات پر خواتین کی تصاویر بناتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر اسے قابو کرلیا۔ ملزم  پولیس  اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا، جسے موقع پر موجود شہری نے موبائل فون سمیت پکڑ کر گوجرخان پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ شہری بلال حسین کی مدعیت میں درج کیا، جس نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ...
    ملازمین نے اسپتال انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اگست میں تنخواہ نہیں ملی تو احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کراچی کے 400 ملازمین 4 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں، ملازمین نے اسپتال انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اگست میں تنخواہ نہیں ملی تو احتجاج کیا جائے گا۔ ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ ان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی، کیونکہ اسپتال کو بجٹ ابھی پروسس میں ہے، توقع ہے کہ آئندہ ہفتے تک بجٹ اسپتال کو مل جائے گا، جس کہ بعد ملازمین کے بقایہ جات سمیت تنخواہوں...
    ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کو مقام دلوانے والے مقبول ترین پیشہ ور ریسلر ہارٹ اٹیک کے باعث جمعرات کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں انتقال کرگئے۔ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت کی ایمرجنسی لائن پر ہارٹ اٹیک کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعد ٹیم کو فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے گھر میں بھیجا گیا۔ میڈیکل ٹیم جب گھر پہنچی تو 71 سالہ بزرگ بے ہوش تھے جنہیں سی پی آر دے کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، اسپتال میں اُن کی شناخت لیجنڈ ریسلر ہلک ہاگن کے نام...
    سندھ حکومت نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر آغا عامر کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔  پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کی جا رہی تھی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آغا عامر نے سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ کو تبدیل کر کے اپنی ذاتی گاڑی پر نصب کر دیا تھا۔ نہ صرف یہ، بلکہ نمبر پلیٹ کو سبز رنگ کر کے ٹمپرنگ بھی کی گئی تاکہ اسے سرکاری گاڑی ظاہر کیا جا سکے۔  ٹول پلازہ پر گاڑی کو روکا گیا، جھوٹ بولنے کی کوشش ناکام معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب یہ پرائیویٹ گاڑی شاہراہ بھٹو ٹول پلازہ پر پہنچی،...
    کراچی: شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ صادق زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، تاہم موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 9 عزیز بھٹی پارک کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شیر غنی زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عزیز...
    سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔  وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے وفاقی حکومت کے تعاون سے نو تعمیر شدہ اٹامک انرجی کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ چوہدری انوار الحق نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔  مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری  ڈائریکٹر جنرل  این ایم  او ڈاکٹر شازیہ فاطمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں ہسپتال میں کینسر کی...
    کراچی: سندھ گورنمںٹ سعود آباد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آغا عامر کو سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار کر پرائیوٹ گاڑی پر لگانے پر معطل کردیا گیا۔ محکمہ صحت کے ذمے دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ معطل ہوئے ڈاکٹر آغا عامر نے سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کی سرکاری گاڑی کلٹس کی نمبر پلیٹ اتار کر اپنی پرائیویٹ کار میں لگا رکھی تھی، اوریجنل نمبر پلیٹ کا کلر یلو تھا جسے گرین کلر کرکے نمبر پلیٹ میں ٹیمپرنگ بھی کردی گئی تھی۔ وہ پرائیویٹ کار کوئی اورشخص چلاتا تھا۔ منگل کو ایم ایس کے قریبی دوست کی سعود آباد اسپتال کی سرکاری گاڑی کلٹس جی ایس۔ 6751 جب شاہراہ بھٹو کے ٹول پلازا پہنچی  تو وہاں...
    — فائل فوٹو کراچی میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں گزشتہ 20 دن سے زیرِ علاج تھی۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد سے خاتون کی آنتوں کو نقصان پہنچا تھا اور پھیپھڑوں میں بھی پانی بھر گیا تھا۔اسپتال حکام کے مطابق خاتون کو 4 جولائی کو اسپتال لایا گیا تھا، حالت شروع سے تشویشناک تھی۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کر لیا گیا۔
    کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔ رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔ پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسپتال میں خاتون کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن بہت کم ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو آکسیجن دی گئی ہے۔
    لودھراں کے ایک مدرسے میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے شدید متاثر ہونے والے 8 سالہ ایان آصف جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 7 طلباء اب بھی ضلعی اسپتال میں زیر علاج ہیں, زہر خورانی سے مجموعی طور پر 9 بچے متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ تفہیم القرآن لودھراں میں زیر تعلیم 10 طلباء مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 8 سالہ ایان آصف کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریا اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ایان آصف کا تعلق بندرہ پُلی، بہاولپور سے تھا اور وہ قرآن حفظ کرنے کی غرض سے مدرسے میں داخل...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ لانڈھی 4 نمبر...
    مقامی ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی آفس کے یکے بعد دیگر تین زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر خاران میں ڈی آئی جی آفس پر تین دھماکوں کی اطلاعات ہیں، جن کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی آفس کے یکے بعد دیگر تین زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد کو علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا ہے، تاہم انہوں نے واقعہ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان یا پولیس نے بھی تاحال سرکاری طور پر اس حوالے...
    راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ای سی جی ڈیپارٹمنٹ میں عملے نے مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور مریضوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں موقع پر موجود عملے کو مریضوں کے ساتھ الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسپتال عملے کی نامناسب رویے کی وڈیو بنانے پر عملہ ایک مریض سے الجھ پڑا، اسپتال عملے نے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے آر آئی سی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور کہا کہ  واقعہ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے، واقعہ کی مکمل...
    باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پانی کے کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دیگر 2 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ باجوڑ کے علاقے عثمان خیل کی ڈبگے شموزو حدود میں پیش آیا۔ ریسکیو 1122 باجوڑ کے ترجمان امجد علی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ’ڈبگے شموزو کے علاقے میں تین مزدور پانی کے کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کو مردہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حاصل پور:  صوبہ پنجاب  ضلع بھاولنگر کے حاصل پور میں تیز رفتار مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے واقعہ میں ایک ہی خاندان کی جانیں ضائع ہو گئیں تین زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چشتیاں روڈ پر اڈا محمد پناہ موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس اور کار میں شدید تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 8 افراد میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق...
    مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا ،سی سی ڈی پولیس مریدکے کی جانب سے اے ایس آئی فلک شیر اور سرکل پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم ارشد عرف مچھر کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔(جاری ہے) پولیس ٹیم جب محمدی روڈ نارنگ منڈی کے قریب پہنچی تو وہاں ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف ڈاکوئوں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی آڑ لے کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ پر ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران ڈاکوئوں کا...
    جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق  3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہونے والے حملے میں ڈی ایس پی رخمین خان بھی زخمی ہوئے تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پولیس نے بتایا کہ رخمین خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید اور سی سی پی او پشاور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کےحوصلے پست نہیں کر سکتے، ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے، ہمارے افسران...
     سٹی42: پنجاب حکومت نےلیڈی ولنگڈن اسپتال کو خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا،  صحت کارڈ کے حوالے سےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ بند نہیں ہوا،صحت کارڈ کی بندش کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔ صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی عمارت مخدوش ہے،لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو نئے سرے سے تعمیر کریں گے،لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں،پنجاب میں صحت کارڈ بند نہیں ہوا۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ماجد نظامی نے مری کے ہسپتال کے ایک وارڈ کا نام نواز شریف کے نام پر رکھنے پر دبے لفظوں میں پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف میاں داود نے نوٹیفکیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماشاء اللہ ، پنجاب حکومت نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، مری کے ہسپتال کے کارڈیک وارڈ کانام نوازشریف کارڈیک سینٹر رکھ دیا گیاہے ۔ سینئر صحافی ماجد نظامی نے اسے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’شکر کریں کہ پنجاب حکومت نے صرف ایک وارڈ کا نام ہی رکھا ہے۔ سید محمد حسین ٹی بی ہسپتال مری کا نام...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری نے انکشاف کیاہے کہ میو ہسپتال میں خیبرپختون خوا سے آدھا صوبہ علاج کیلئے  آیا ہوا ہے ، کے پی کے کے ہسپتال میں تو ایک ڈسپرین بھی نہیں ملتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اینکر پرسن شہریوں سے گفتگو کر رہاہے ، اسی دوران ایک شہری اینکر پرسن کو بتاتا ہے کہ پنجاب میں سہولیات ہیں ، کے پی کے میں علاج کی سہولت نہیں ہے ، میو ہسپتال میں آدھا کے پی کے علاج کیلئے آیا ہواہے ، وہ کہتے ہیں وہاں پر ڈسپرین کی گولی تک نہیں ملتی ،ہسپتال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علیل اور لندن کے اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔واضح رہے کہ الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں، جسے پہلے مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے اردو بولنے والوں کی نمائندگی کے لیے ایک سیاسی جماعت کا آغاز کیا، الطاف حسین اس وقت لندن میں مقیم ہیں، جہاں وہ 1992 سے خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں، بعد ازاں انہیں برطانوی شہریت مل گئی تھی، لندن سے الطاف حسین نے سیاست میں فعال کردار ادا کیا، وہ باقاعدگی سے کراچی میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے تھے۔لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر...
    سٹی42:  سندھ میں لسانی سٹوڈنٹ پالیٹکس سے  سیاست کی ابتدا کرنے والے سینئیر سیاست دان الطاف حسین علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں۔   1980 کی دہائی میں آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن APMSO اور اس کے بعد مہاجر قومی موومنٹ بنا کر کراچی میں پر تشدد لسانی سیاست کی ابتدا کرنے والے سینئیر سیاستدان الطاف حسین نے بعد میں اپنی جماعت کو متحدہ قومی موومنٹ کا نام دے دیا تھا ۔ وہ طویل عرصہ سے لندن میں رہ رہے تھے، آج کل وہ شدید علیل ہیں اور لندن کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہیں۔   حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین صحافتی ذرائع نے...
    (ویب ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے بانی الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، اُن کی طبیعت گزشتہ رات اچانک خراب ہوئی ۔ لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے تصدیق کی ہے کہ الطاف حسین کئے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ڈاکٹر ان کے علاج پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے الطاف حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔ MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو شدید علالت کےباعث لندن میں اسپتال میں داخل کیاگیا ہے،جہاں انکےمختلف ٹیسٹ کئےگئےہیں۔تحریک کےتمام کارکنوں، ہمدردوں اور مہاجروں سمیت پوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے قوم سے الطاف حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لندن میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے الطاف حسین کی اسپتال میں لی گئی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ( MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو شدید علالت کےباعث لندن میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ تحریک کے تمام کارکنوں، ہمدردوں اور مہاجروں سمیت پوری قوم سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: مون سون کی بارشوں کے بعد شہر میں گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شہرقاند میں مون سون کی بارشوں کے بعد بڑے اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے ہیں اور روزانہ درجنوں افراد علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ مون سون کے آغاز کے بعد سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ  کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد مریض پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوکر...
    چینی صوبے ہونان کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے 33 سالہ شخص کے پیٹ سے ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکال کر سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مریض شدید پیٹ درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تھا اور سی ٹی اسکین سے پتا چلا کہ اس کی آنتوں میں کوئی غیر معمولی چیز موجود ہے۔ ایمرجنسی لیپروسکوپک سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے دیکھا کہ ایک زندہ بام مچھلی مریض کے پیٹ میں تیر رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے بروقت آپریشن کر کے مریض کی جان بچائی ورنہ یہ حالت پیٹ کی جھلی کی سوزش کا باعث بن سکتی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ویتنام میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت کی جانب سے گورنمنٹ اسپتال سملی مری کے کارڈیک وارڈ کو نواز شریف سے منسوب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ ایم ایس سملی مری اسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی نے ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط بھجوایا ہے۔ خط کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لکھا گیا لیٹر بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری نے اپنے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ مری کی روشنی میں یہ ہدایت کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وارڈ کا نام نواز شریف سے منسوب کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی...
    نواز شریف—فائل فوٹو گورنمنٹ اسپتال سملی مری کارڈیک وارڈ کا نام مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس ضمن میں ایم ایس سملی مری اسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔اسپتال کے ایم ایس نے یہ لیٹر ڈپٹی کمشنر مری آفس کی ہدایت پر لکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کے پی حکومت کا نواز شریف کڈنی اسپتال سوات کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ڈی سی آفس کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مری کے حالیہ دورے کی روشنی میں یہ ہدایت دی گئی ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...
    گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایک مریض کی پمز اسپتال میں موت واقع ہو چکی تھی جس کے بعد اسے شفا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مردہ شخص کو داخل کر لیا گیا اور 7 دنوں تک روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے رہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ایسا ہوا ہے کہ شفا ہسپتال ایک مردہ شخص سے لاکھوں روپے وصول کرتے رہا؟ اصل معاملہ ہے کیا؟ یہ بھی پڑھیے اسپتال میں مبینہ غفلت سے 6 سالہ زونیشہ کی موت، والدین انصاف کے خواہاں سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے...
    کراچی: جناح اسپتال سے متصل دکانوں کی بجلی منقطع کیے جانے پر دکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل دکانداروں نے اسپتال کے مرکزی راستے پر رات گئے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر دی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے ان کی دکانوں کی بجلی بند ہے، جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دکانوں کی بجلی بحال کی جائے تاکہ وہ اپنا روزگار دوبارہ شروع کر سکیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ...
    پشاور( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہا کہ سیاسی نعروں کےلئے کام نہیں کرنا، عوام کے لئے کام کرنا ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ جب اقتدارسنبھالا تو کافی منصوبے التوا کا شکارتھے، زیرالتوا منصوبوں کومکمل کرنا بھی ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نئی سکیمیں شروع کرنے کے بجائے زیرالتوا منصوبوں پر فوکس کیا، ہم نےایک سال میں 144 سکیمیں مکمل کیں، جب حکومت سنبھالی توخزانےمیں 18 دن کی تنخواہ تھی، بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق جو علاقے پیچھے ہیں ان کو اوپر لائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اس سال ہم اپنےوسائل مزید بڑھا رہے ہیں، وہی...
    وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسپتال سے فضلہ منتقل کرنے کیلئے گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے یلو ویسٹ ویہکلز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج انڈس اسپتال کے تعاون سے انسانوں کو بیماری سے بچانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اگر احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں گھیر لیں گے۔ ہمارا کام بیماری سے بچانا پہلی ترجیح ہے،علاج دوسری ترجیح ہوگی۔ ہماری ترجیح الٹ تھی،ہم علاج پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ 68 فیصد بیماریاں صرف آلودہ پانی پینے سے لاحق...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انڈس اسپتال کے اشتراک سے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اور اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں ہمیں گھیر لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے جنم لینے والی بیماریوں سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، علاج دوسری ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں سے نکلنے والا انفیکشن زدہ فضلہ (اسپتال ویسٹ) انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور جہاں سے گزرتا ہے وہاں بیماری پھیلاتا ہے، مگر ماضی میں اس کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: بھارت اور اسرائیلی جارحیت سے...
    نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے  تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں عملے کی غیر اخلاقی حرکات بے نقاب کردی۔ این سی سی آئی اے  نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں تعینات دو ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری حدود میں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور قابل اعتراض ویڈیو مواد بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تحقیقات کا آغاز انکوائری نمبر 1541/25 کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ شکیل احمد (ریڈیولوجسٹ)  اور زین العابدین (وارڈ سرونٹ) نے THQ اسپتال کہوٹہ میں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ ریڈیالوجی وارڈ میں شدید غیر اخلاقی عمل کیا۔ واقعے کے دوران شکیل احمد...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو گزشتہ شب اچانک طبی پیچیدگی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر پشاور کے معروف طبی مرکز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا۔ اسپتال پہنچنے پر ان کے فوری ابتدائی معائنے کیے گئے اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کی صحت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔شبلی فراز کی موجودہ حالت کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دیا ہے، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آئندہ 48 گھنٹوں تک مسلسل نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث جسپتال منتقل کر دیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل ہم نیوزذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو رات گئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔  ڈاکٹرز نے شبلی فرازکو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔ حکومت کا شاندار اقدام، اوورسیز پاکستانی مفت...
    ویب ڈیسک :سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔   گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
    کراچی: سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔ زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی...
    سویرا 30 سالہ غریب عورت کا شوگر لیول خطرناک حد تک بڑھنے اور جسم پر پھوڑے نکلنے کے مرض کے علاج کے لیے کراچی کے ایک سرکاری اسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے مریضہ کے معائنہ کے بعد اس کو میڈیکل وارڈ میں داخل ہونے کی ہدایت کی۔ مریضہ کو طویل انتظار کے بعد میڈیکل وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مریضہ کا علاج شروع کیا اور لواحقین کو ہدایت کی کہ وہ شوگر جانچنے کے لیے اسٹرپ، انجکشن لگانے کے لیے سرنج اور انسولین بازار سے خرید کر لائیں۔ یہ خاندان اتنا غریب ہے کہ اس مریضہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اورکئی میل کا فاصلہ طے کر کے اسپتال لایا گیا، چونکہ ان...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی کے رکشا ڈرائیور شہزاد سموں نے ظلم کا نشانہ بننے والے ایک زخمی گدھے کو اپنے رکشا میں بٹھا کر شہر کے مرکزی کلب چوک پر لا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ رکشا ڈرائیور نے ماتلی پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔شہزاد سموں کے مطابق ریلوے اسٹیشن روڈ پر ایک گدھا غلطی سے ایک ڈاکٹر کے نجی اسپتال میں داخل ہو گیا، جس پر متعلقہ ڈاکٹر طیش میں آ کر گدھے کو لوہے کی راڈ سے مارنے لگا، نتیجتاً گدھا شدید زخمی ہو گیا۔شہزاد نے بتایا کہ اس نے زخمی گدھے کو انسانی ہمدردی کے تحت ایک پرائیویٹ ویٹنری ڈاکٹر کے پاس لے جا کر ابتدائی طبی...
    فائل فوٹو  لاہور میں ایک ٹرسٹ اسپتال نے سالانہ 36 لاکھ کا زکوٰۃ فنڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو آگاہ کر دیا۔ ٹرسٹ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ  ٹرسٹ اسپتال نے اس سال بھی بھیجا گیا زکوٰۃ فنڈ واپس بھیج دیا۔خط میں کہا گیا کہ زکوٰۃ فنڈ کے نظام میں آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے محکمہ کو زکوٰۃ فنڈ واپس کیا، ہمارے ٹرسٹ اسپتال کیلئے زکوٰۃ کی مد میں مزید فنڈز مختص نہ کیے جائیں۔ٹرسٹ اسپتال کا کہنا ہے کہ زکوٰۃ فنڈ کے استعمال کیلئے محکمہ کے مختص عملہ کی ضرورت نہیں رہی، ٹرسٹ اسپتال میں تعینات کیا جانے والا عملہ اپنے محکمہ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس عدنان غفار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ڈی سی کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا، انہوں نے دورے کے دوران سی ای او اور ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، اس سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور کمشنر ساہیوال کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کرلیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب منیجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں 5 روز کے دوران 70 سے زاید بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دل کے دیگر پیچیدہ آپریشن مفت کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں 6 ماہ سے لیکر 12 سال تھیں۔ پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں اور ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا معائنہ کیا۔ مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں میڈیسن نہ ملنے ،بد نظمی، علاج میں غفلت پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے بار بار میڈیسن باہر سے منگوانے کی شکایت کیں۔ہسپتال کے سٹور میں میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں کی حقائق کی پردہ پوشی کی کوشش کرنے پر سخت ایکشن لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر...
    مشیر صحت کا کہنا تھا کہ ماہر کارڈیک سرجنز نے پیچیدہ سرجریز کرکے کئی بچوں کی جانیں بچائی ہیں، ایل آر ایچ میں پیڈریاٹک سرجریز میں اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کر لیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب مینجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں پانچ دنوں کے دوران 70 سے زائد بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دیگر دل کے پیچیدہ مفت آپریشنز کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سخت نوٹس پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور سی ای او ہیلتھ کو گرفتار کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اسپتال کے اچانک دورے کے دوران 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر ہی دونوں افسران کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار اور سی ای او ڈاکٹر سہیل کو حراست میں لے لیا۔حکومتی ترجمان کے مطابق دونوں افسران نے مبینہ طور پر حقائق چھپانے کی کوشش کی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 16 سے 22 جون کے دوران اسپتال میں...
    پاکپتن  (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ ماہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کے بعد آج ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پرمقدمہ درج اور گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، جہاں مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی ، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے۔مریضوں اور لواحقین کی شکایات پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او، دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔وزيرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔مریم نواز نے آج ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن کے دورے کے دوران سی ای او اور ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔اس سے قبل صوبۂ پنجاب کے شہر پاکپتن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی تھیں۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20...
    پاکپتن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن کا دورہ کیا، ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دئیے،وزیراعلیٰ پنجاب نے موقع پر سی ای او ہیلتھ او ر ہسپتال کے ایم ایس کو گرفتار کرنے کے آرڈر جاری کئے جس کے بعد پولیس نے سی ای اوہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال کو گرفتار کرلیا،پولیس نے دونوں افسران سہیل اصغر اور عدنان غفار کو ہسپتال کے میٹنگ روم سے اپنی حراست میں لیا، پولیس نے دونوں افسران کو موقع پر ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتارکرنے کے بعد تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین نے...
    پشاور: ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کر لیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب مینجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں پانچ دنوں کے دوران 70 سے زائد بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دیگر دل کے پیچیدہ مفت آپریشنز کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں چھ ماہ سے لیکر 12 سال کی تھیں۔ پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر...
    میری بات/روہیل اکبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناح ہسپتال جو لاہور نہیں بلکہ پنجاب کا ایک بڑا ہسپتال ہے اور یہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہے۔ گزشتہ روز اس کے ایک شعبے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے نام پر رکھ دیا گیا۔ خیر یہ تو کوئی بحث نہیں کیونکہ ہمیں اداروں کا علم ہے اور نہ ہی اپنے محسنوں کا احساس ہے۔ اصل بحث تو یہ ہے کہ آئے روز پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، غریب انسان بجلی کا بل ادا نہیں کرپا رہا اور نہ ہی وہ زندگی کی کسی سہولت سے مزہ لے رہا ہے، گدھے کی طرح کام کرنے...
    سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب کنسٹریکشن کمپنی میں کام کے دوران گرکرایک مزدورجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب واقع کنسٹریکشن کمپنی میں کام کے دوران ایک مزدورجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی مزدورکی شناخت 24 سالہ مقصود ولد گل شیر کے نام سے کی گئی۔ متوفی مزدورن اندرون سندھ کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق متوفی شخص مستری کا کام کرتا تھا اورفیکٹری میں کام کے دوران اس نے گرم پائپ کوپکڑلیا تھا اس دوران وہ گرکرجاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی شخص کی لاش ساتھی مزدوروں کے سپرد کردی۔
    غزہ (اوصاف نیوز) صیہونی فوج نے انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کر دیا۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان اپنے گھر پر اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ میں خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی ، جدھر سے راکٹ داغا گیا وہاں حملہ کیا جائے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاہےجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویزتھی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرا نے بھی مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولیر ڈیزیز نام رکھنے کے لیے کہا مگروزیراعلی نے تجویز مسترد کردی ۔ وزیر صحت پنجاب نے سما ء کے نمائندے  سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کےچیرمین بورڈ آف مینجمنٹ نےمریم نوازکےنام پراسپتال کی درخواست کی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرانےتجویزکی توثیق کی، وزیراعلی پنجاب نےاسپتال کوانکےنام سےمنسوب کرنےکی مخالفت کی، مریم نوازنےکہابابائےقوم کانام تبدیل نہیں ہوگا، لاہورمیں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانےجارہےہیں، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں کارڈیک اسپتال سمیت دیگرکانام منسوب کرسکتےہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں پر ممبران کی بحالی کے بعد نمبر گیم تبدیل مزید...
    علامتی فوٹو  مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں غلط انجکشن کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں ڈیوٹی ڈاکٹر اور ڈسپنسر کو بچی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈسپنسر نے ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچی کو غلط انجکشن لگایا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ ڈاکٹر نے ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ملزم ڈسپنسر کو ملازمت سے فارغ جبکہ ڈاکٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 3 روز قبل مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔7...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد /جا مشورو ڈاکٹرعلی اکبر ڈاہری نے کہا ہے کہ اسپتال کے بجٹ اور وسائل کی کمی کے باوجود ہم اسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ، ادویات اور آئی سی یو سمیت آپریشن تھیٹرز کے روزانہ لاکھوں روپے کے اخراجات کے ساتھ ساتھ ایم آر آئی اور سٹی ا سکن مشینوں کی مرمت و اسپتال کی تعمیر و ترقی کے امور بھی انجام دے رہے ہیں تاکہ اسپتال میں یکسوئی کے ساتھ مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات بہم فراہم ہوتی رہیں ،ہم بجٹ یا وسائل کی کمی کا بہانہ بنا کر مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولیات میں کمی یا روک نہیں سکتے۔ان خیالات کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل، خازن آفتاب رند، انفارمیشن سیکریٹری غلام قادر توصیفی، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، عرفان آرائیں، آصف شیخ، یامین قریشی، مبین مگسی نے ضلع جامشورو میں نیو نیوز کے نمائندے مقدر علی بلوچ کی جانب سے تعلقہ ہسپتال کوٹری میں عوامی سہولیات کی عدم فراہمی اور مبینہ بدعنوانی کی کوریج پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ برکت لغاری کی طرف سے جھوٹا مقدمہ درج کرائے جانے اور مقدر بلوچ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد...
    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبر کی تردید کردی۔لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز سے منسوب کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025ء کے ترقیاتی پروگرام میں بھی اسپتال کی فنڈنگ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام سے ہی رکھی ہے۔سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کےلیے 14 نئے اسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم کیے جائیں گے، جس کی پلاننگ تکمیل کے قریب ہے۔قبل ازیں وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق نے کہا تھا کہ لاہور...
    اسلام آباد کے بحریہ ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث 6 سالہ زونیشہ عمیر انتقال کر گئی جس کے بعد والدین کی جانب سے تھانہ لوہی بھیر میں اسپتال اور ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی اور وہ سوشل میڈیا پر شدید احتجاج بھی کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پیدائش میں تاخیر سے بچے کی ہلاکت، عدالت نے انکوائری کا حکم دے دیا سوشل میڈیا پر بچی کے والدین کے بیانات کے مطابق بچی کو ہر وقت نزلہ اور زکام رہتا تھا اور بہت سے ڈاکٹرز سے علاج کروانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا۔ جس کے بعد وہ اسے ای این ٹی ڈاکٹر ارشد چوہان کے...
    پنجاب کے ڈویژن بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 طالبات بُری طرح جھلس گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بہالپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10طالبات بُری طرح جھلس گئیں، جنہں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ طالبات احمد پورشرقیہ میں امتحان دے کر واپس جارہی تھیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کرکے وین میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق واقعہ ٹول پلازہ کے قریب وین میں...
    کراچ میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئےایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98 کے قریب ایک نوجوان سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا اورتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیاگیا نوجوان دران علاج دم توڑگیا، متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی،  متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔ سینڈزپٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح ساڑھے کےبجے اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔  نوجوانوں کی جانب سے کوئی ہٹ بک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) پڈعیدن ریلوے پھاٹک روڈ بدامنی کی لپیٹ میں رات کے اوقات میں علاقہ نو گو ایریا موٹرسائیکلیں چھینا معمول مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی گئی،ورثہ سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے پھاٹک روڈ رات کے اوقات میں شریف شہریوں کے لئے نوگو ایریا بن گیا بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے پڈعیدن فوڈ گودام چوک پر مسلح افراد نے عبدالحمید ولد عبدالعزیز راجپوت سے ڈکیتی کی کوشش کی مزاحمت پر گولی ماردی اور با آسانی فرار ہو گئے واقع کی اطلاع پر ورثہ و اہلے علاقہ نے پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا اس موقع پر زخمی نوجوان کے ورثہ نے مبینہ الزام عائد کیا یے کہ ہمارا مریض شدید زخمی حالت میں پڈعیدن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)مدرسہ صدیق اکبرؓ میں زخمی ہونے والے اور شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر ٹنڈوجام کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ایمرجنسی ہونے کے باوجود اسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام مدرسہ صدیق اکبرؓ کی برسات اور تیز آندھی کی وجہ سے چھت گرنے کی وجہ سے بیس بچے چھت کے نیچے دب گئے تھے ان بچوں کے والدین نظیر احمد سفیر خان سلطان اویس علی سمیت دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کریں نظیر احمد نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے بلال کو زخمی حالت میں لے کر اسپتال جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایک ہفتے کے دوران20 بچوں کی جانیں چلی گئیں۔ ان میں 15 نومولود بھی شامل تھے، 7 بچوں کی ہلاکت پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرس پر مشتمل کمیٹی نے اموات کو طبعی قرار دے دیا۔پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایک ہفتے کے دوران 20 معصوم بچوں کی ہلاکت نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان میں سے 15 نومولود بچے تھے، جن کی موت پر اہلِ خانہ اور مقامی کمیونٹی شدید غم و غصے کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے 7 بچوں کی ہلاکتوں کے بعد ان واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری...
    کراچی سے باجوڑ جانے والی مسافر بس حسن ابدال میں موٹروے غازی انٹرچینج کے قریب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق خاتون کی لاش کو حضرو اسپتال بھیجا گیا۔ ٹی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال کے ڈاکٹر جنید نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 10 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں 7 سالہ علشبہ، 4 سالہ مریم، صائمہ، زونیشہ اور اریشہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر زخمیوں میں فیاض، عثمان علی، بلخدا،...
    قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ، ممبر فنانس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال، اے ڈی بی کے نمائندگان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ملازمین اور اسلام آباد کے...
    پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-10 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر پروگرامز، شاعر،افسانہ وڈرامہ نگار پروفیسر محمود صدیقی85برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، مرحوم حیدرآباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ان کا شمار ریڈیو پاکستان کے بلند پایہ پروڈیوسرزاور علم وادب کی بڑی شخصیات میں ہوتا تھا ، مرحوم کا ادب سے گہرا تعلق رہا انہیں علالت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیاجہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی نماز جنازہ ایک مینارہ مسجد یونٹ نمبر6لطیف آباد میں ادا کی گئی جس میں ریڈیو پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ شہر کی علمی، ادبی ، سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ عزیز اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو فضل ٹاؤن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سرسی جی جہانگیر کاؤس جی سائیکاٹری ہسپتال (مینٹل ہسپتال) میں آر او پلانٹ کا افتتاح کیاگیا، یہ آر او پلانٹ پانچ ہزار لیٹر پانی کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے اس میں اگر کوئی کسی قسم کے کوئی جراثیم ہوتو اس کو صاف کرانی کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ سر سی جی ہسپتال میں 12وارڈ ہیں جہاں پر پانچ سو کے قریب دماغی امراض کے مرد و خواتین افراد صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، ہینڈز نے اس آر او پلانٹ کا افتتاح ہوا جس میں ڈاکٹر شیخ تنویر احمد، وسیم شاہ اور غوث پیرزادہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے بھی اس میں شرکت کی اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) سول ہسپتال خیرپور میرس ایم ایس ڈاکٹرسید مسرور ضیا شاہ کا سول ہسپتال ، سٹی ہسپتال ، لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا رات 2 بجے کے وقت سرپرائز وزٹ غیر حاضر ڈیوٹی ڈاکٹر اور اسٹاف کو ایکسپلینیشن بھیج دیا اس موقع پر ایم ایس کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکے سول ہسپتال خیرپور میرس کی ایمرجنسی وارڈ میں موجود ایئر کنڈیشنر کا معائنہ کیا اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے مریضوں سے پوچھ گچھ کی آئی سی یو واڈ کا بھی دورا کیا سٹی ہسپتال میں گیسٹرو کے حوالے سے اے ایم ایس ڈاکٹر طارق بھنبھرو سے گفتگو کی ڈاکٹر طارق بھنبھرو نے بتایا کہ یہاں فلہال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے ایک اسپتال پرگزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سوڈان کے ایک اسپتال پر جو دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، اس حملے میں ہلاکتوں کی تعداد  70 سے تجاوز کرگئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کا مغربی علاقہ کردفان میں الفرونٹ لائن کے قریب واقع المجالد اسپتال پر بڑے پیمانے پر انسانی زندگیوں سے کھیلا گیا، جہاں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اسی دوران سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ مذکورہ...
    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔ بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔ متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
    فائل فوٹو  راولپنڈی میں اسپتال سے واپسی پر نرس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلزار قائد جہلم روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون کو قتل کیا گیا، جس کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعہ کا مقدمہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ بیٹی اسپتال میں نرس تھی، اسپتال سے واپسی پر قتل کیا گیا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار جانی ڈیپ نے بچوں کے لیے جیک اسپیرو کا روپ دھار لیا۔ جانی ڈیپ نے حال ہی میں اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو کا روپ دھار کر اسپین کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ اس بار وہ کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے نہیں بلکہ اسپین کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے اس روپ میں نظر آئے۔ 62 سالہ ڈیپ نے میڈرڈ کے چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کمروں میں جا کر بچوں سے ملاقات کی، وقت گزارا اور انہیں خوش کرنے کی کوشش کی۔ ان کی بچوں سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب نیشنل ہائی وے پر بس اور ٹینکر کے درمیان آگے نکلنے کی دوڑ کے دوران ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق واٹر ٹینکر بس سے آگے نکلنے کے لیے عقب سے ہارن بجا رہا تھا اور بس کو پش بھی کر رہا تھا، اسی دوران تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار افراد ادھر ادھر جا گرے جبکہ متعدد خواتین اور بچوں کے سر لوہے کی سیٹوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے۔ایدھی رضا کار ڈرائیور ساجد پٹھان اور...
    کراچی: شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب نیشنل ہائی وے پر بس اور ٹینکر کے درمیان آگے نکلنے کی دوڑ کے دوران ٹریفک حادثے کے نتیجے  میں بس میں سوار ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق واٹر ٹینکر بس سے آگے نکلنے کے لیے عقب سے ہارن بجا رہا تھا اور بس کو پش بھی کر رہا تھا، اسی دوران تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار افراد ادھر ادھر جا گرے جبکہ متعدد خواتین اور بچوں کے سر لوہے کی سیٹوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے۔ ایدھی رضا کار ڈرائیور ساجد پٹھان اور...
    اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانس کے معروف فٹبالر کلیان ایمباپے کو فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ریال میڈرڈ نے بیان میں کہا کہ ایمباپے کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اسی لیے وہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں اپنے کلب کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو میامی میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال کے خلاف ریال میڈرڈ کے پہلے میچ میں ایمباپے بخار کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ریال میڈرڈ کے کوچ زیبی الینسو نے کہا کہ امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو شیڈول میچ...
    اسرائیلی وزیر دفاع کی ہسپتال پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیل کے وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے بیئر شیبع کے سوروکا میڈیکل سینٹر پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے ردعمل میں براہِ راست ایرانی رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو اپنے جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی۔ وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے نوعیت کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ ریاستِ اسرائیل پر منڈلاتے خطرات کو ختم...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’کلینک آن وہیلز‘ کا اتنا کمال فیڈ بیک آیا ہے، ان کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز فورٹریس اسٹیڈیم لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ’کلینک آن وہیل‘ کی نئی وین میں مختصر سفر کر کے منصوبے کے ’فیز ٹو‘ کا افتتاح کیا۔مریم نواز نے سی ای اوز کو متعلقہ اضلاع کے لیے کلینک آن وہیلز کی چابیاں دیں، کلینک آن وہیل کے ڈاکٹروں اور عملے کی خدمات کو سراہا اور انہیں مزید تندہی اور لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام نے بلڈ پریشر چیک کرانا ہے یا اسکریننگ...
    ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں صحت اور تعلیم سے متعلق بہت دعوے ہوئے، صحت کے شعبے میں کام جب بھی ہوا وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہی ہوا۔انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ  4 سالوں میں کینسر کے مریضوں کی دوائیاں بند کی گئیں، انہیں احتجاجاً سڑکوں پر آنا پڑا، اب ہیپاٹائٹس، دل کے امراض کی ادویات اور انسولین کا اسٹاک لوگوں کو گھروں پر پہنچایا جارہا ہے۔ مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلئے میو اسپتال آمدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک طبیعت خراب ہونے پر میواسپتال لاہور پہنچی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تکلیف کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے کندھے میں شدید تکلیف تھی، میں میو اسپتال میں پرچی بنوا کر عام مریض کی طرح گئی، میرا ایم آر آئی ہوا، انجیکشن لگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں نے جب عام مریض کی طرح اپنا علاج کرایا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرنے لگے کہ عام مریض کا اتنی جلدی ایم آئی آر آئی نہیں ہوتا، حسن نامی صارف نے کہا کہ پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا۔ کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘کلینک آن وہیلز’ فیز‑2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کے ہر شہری کو صحت کی جدید سہولتیں گھر کے قریب میسر ہوں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نے کلینک آن وہیلز شروع کیے ہیں تاکہ ہر علاقے میں موبائل اسپتال مریضوں کی دہلیز پر پہنچ سکے۔ مستقبل میں مکمل اسپتال بھی اسی طرز پر مریض کی دہلیز پر پہنچے گا۔ مزید پڑھیں: نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟ مریم نواز نے مزید وضاحت کی کہ اس اسکیم کا مقصد دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کی خدمات اور بروقت تشخیص کو یقینی بنانا ہے، تاکہ مریضوں کو مہنگے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بڑے دعوے ہوئے مگر ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز شریف اور نواز شریف کے دور حکومت میں ہوا۔ کلینک آن ویل فیز ٹو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، اپنی طاقت اور اختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا ہے۔ شہباز شریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال پنجاب کے عوام رل گئے، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس ہسپتال ہو گا،منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور...
    لاہور: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لائبیریا کے پرچم بردار ٹینکر کے بھارت سے تعلق رکھنے والے عملے کے زخمی رکن کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان  نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں عملے کے ایک زخمی رکن کے طبی انخلا کےلیے مدد مانگی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز پر تمام عملہ بھارتی شہریوں پر مشتمل تھا، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنانے کے لیے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو...
    حیدرآباد: مینٹل اسپتال کے ایم ایس نثار احمد سہو سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو اسپتال لاہور پہنچی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کندھے میں درد کے باعث میو اسپتال پہنچی ہیں، جہاں اس وقت اُن کی ایم آر آئی کرائی گئی ۔ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ اسپتال میں موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ ایم آر آئی کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔
    ترجمان اسپتال کے مطابق 28 سالہ اعجاز نامی مریض کا تعلق کرک سے ہے، جسے 14 جون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ کرک سے 23سالہ متاثرہ صفیان نامی مریض کو بھی 15 جون کو اسپتال لایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل کیے گئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان اسپتال کے مطابق 28 سالہ اعجاز نامی مریض کا تعلق کرک سے ہے، جسے 14 جون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ کرک سے 23سالہ متاثرہ صفیان نامی مریض کو بھی 15 جون کو اسپتال لایا گیا تھا۔ طبی امداد کے بعد متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال کے...