کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی بیٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھی، جناح اسپتال کے باہر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، خاتون زد میں آگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گولی گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی، فائرنگ کی زد میں آکر اسپتال کے باہر بھی ایک شخص زخمی ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گائنی وارڈ میں اسپتال کے
پڑھیں:
کراچی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں پرویز خانانی اور عمران خان شامل ہیں، ملزمان کو گل پلازہ اور طارق روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزمان غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 30 ہزار 500 امریکی ڈالر برآمد کر لیے گئے ہیں، موبائل فون اور چیک بکس بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔