سپرہائی وے دنبہ گوٹھ سے خاتون کی لاش برآمد، ملزمان نے سر پر فائرنگ کرکے قتل کیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
کراچی:
سپرہائی وے دنبہ گوٹھ سے خاتون کی لاش ملی جسے ملزمان نے سر پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی والے پل کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا، پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے، پولیس کو جائے وقوع سے ایک نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے جسے قبضے میں کرلیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مقتول خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے اور پولیس کوشش کررہی ہے، مقتولہ کے فنگرپرنٹس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے، پولیس واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پرتفتیش کررہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون کی لاش
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔