ٹرمپ کا خواب پورا نا ہوا، امن کا نوبیل انعام خاتون کو مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ٹرمپ کا خواب پورا نا ہوا، امن کا نوبیل انعام خاتون کو مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
اوسلو(آئی پی ایس) امن کا نوبیل انعام 2025 ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔
سویڈن کی رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔
واضح رہے امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔
نوبیل انعام سویڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے جنھوں نے ڈائنامائٹ (بارود) ایجاد کیا۔ انھوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے اور سال 1901 میں پہلی مرتبہ نوبیل انعامات تقسیم کیے گئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کر بسایا ،خواجہ آصف بھارت کا کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان راستے بند، ارکان غیر حاضر؛ سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی توشہ خانہ ٹوکیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ فلپائن میں 7.6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امن کا نوبیل انعام
پڑھیں:
اینڈرائیڈ کے وہ سات فیچرز جو آئی فون صارفین کے لیے اب بھی محض خواب ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگرچہ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے درمیان موازنہ برسوں پر محیط ہے، مگر آج بھی دونوں کے صارفین اپنی پسند کے حق میں دلائل دیتے نظر آتے ہیں۔
دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا استعمال کہیں زیادہ ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ وہ سہولیات ہیں جو فی الحال آئی فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ بظاہر دونوں پلیٹ فارمز جدید فیچرز سے لیس ہیں، مگر چند خصوصیات ایسی ہیں جو اینڈرائیڈ کو نمایاں برتری فراہم کرتی ہیں۔
اسکرولنگ اسکرین شاٹ لینے کا فیچر اینڈرائیڈ کی اہم خصوصیات میں شمار ہوتا ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی تحریر یا مواد کا مکمل اسکرین شاٹ بآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔
اس کے برعکس آئی فون میں فل اسکرین پریویو یا اسکرولنگ ممکن نہیں۔ اسی طرح اسٹوریج میں اضافہ بھی اینڈرائیڈ فونز کی ایک بڑی سہولت ہے، جہاں ایس ڈی کارڈ کے ذریعے میموری بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ آئی فون میں یہ سہولت موجود نہیں اور زیادہ اسٹوریج والے ماڈلز اضافی قیمت کے ساتھ آتے ہیں۔
اینڈرائیڈ میں ایپ کلوننگ کے ذریعے ایک ہی ایپ کے متعدد اکاؤنٹس بیک وقت چلانا بھی ممکن ہوتا ہے، جب کہ آئی فون صارفین کو ہر بار سائن ان اور سائن آؤٹ کے جھنجھٹ سے گزرنا پڑتا ہے۔
متعدد پروفائلز کی سہولت بھی اینڈرائیڈ کی نمایاں خوبی ہے جس کے تحت صارفین گھر کے افراد یا بچوں کے لیے علیحدہ یوزر پروفائل بنا سکتے ہیں، جب کہ آئی فون ایک ہی پروفائل تک محدود رہتا ہے۔
ملٹی ٹاسکنگ کے شعبے میں بھی اینڈرائیڈ آگے ہے، جہاں اسپلٹ اسکرین کے ذریعے بیک وقت دو ایپس چلانا ایک معمولی سا عمل ہے، مگر آئی فون میں یہ فیچر موجود نہیں۔
ریورس وائرلیس چارجنگ بھی برسوں سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا حصہ ہے جس کے ذریعے دیگر اسمارٹ ڈیوائسز کو فون کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے جبکہ آئی فون اب تک یہ سہولت فراہم نہیں کرتا۔ بعض اینڈرائیڈ فونز میں ڈیسک ٹاپ موڈ بھی شامل ہے، جو صارفین کو بڑا ڈسپلے جوڑ کر کمپیوٹر جیسا انٹرفیس استعمال کرنے کی آزادی دیتا ہے، جب کہ آئی فون اس حوالے سے محدود صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ تمام فیچرز اینڈرائیڈ فونز کو لچک، سہولت اور استعمال کے تنوع کے اعتبار سے آئی فون کے مقابلے میں ایک نمایاں برتری دیتے ہیں، اگرچہ یہ بحث مستقبل میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے کہ کون سا پلیٹ فارم زیادہ بہتر ہے۔