ویب ڈیسک : توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدالت میں دیے گئے بیانات سامنے آ گئے۔

بانی چیئرمین پی ٹی  آئی کی جانب سے اپنے دفاع میں  عدالت میں دیے گئے 342  کے بیان  میں کہا گیا ہے کہ کیا 2018 میں توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحفے سے متعلق صرف رپورٹ نہ کرنے پر ایکشن لیا جاسکتا ؟۔ توشہ خانہ تحائف 7 سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیے، اس پر نیب کیس بنا ۔

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

بیان کے مطابق ایف آئی اے کے دائرہ  اختیار کے حوالے سے توشہ خانہ رولز مکمل خاموش ہیں۔ اسی بنیاد چوتھے جعلی توشہ خانہ کیس میں مجھے اور میری بیوی کو بری کرنا بنتا ہے۔ نومبر 2022 سے میرے خلاف ایسے من گھڑت کیسز بنائے جا رہے ہیں ۔ انعام اللہ شاہ مرکزی گواہ ہے جس پر اعتماد کچھ وجوہات کی بنا پر نہیں کیا جا سکتا ۔

عمران خان نے بیان میں مزید کہا کہ بددیانتی سے 2 تنخواہیں لینے پر انعام اللہ شاہ کو وزیراعظم آفس سے برطرف کیا ۔ انعام اللہ شاہ جہانگیر ترین کے ٹول کے طور پر کام کر رہا تھا ۔ انعام اللہ شاہ پہلے نیب ریفرنس میں بطور گواہ پیش ہوا تو بلغاری سیٹ کا ذکر تک نہیں کیا۔

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں

بشریٰ بی بی کا بیان

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا 342 کا بیان بھی سامنے آگیا، جس کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا ۔ انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا ۔ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا ، اسے 2 جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا ۔

لاہور :طب کے میدان میں بڑا سنگ میل عبور، گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بیان  میں مزید کہا گیا کہ فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا ۔ فرض کریں مئی 2021 میں اگر مجھے فائدہ دیا ، پھرجولائی 2021 میں صرف 70 ہزار زائد تنخواہ لینے پر برطرف کیوں کر دیا ؟ ۔ ہمارے خلاف پراسیکیوشن کا کیس ختم ہوتا ہے جس کے حقائق ہی درست نہیں ۔

بشریٰ بی بی نے بیان میں مزید کہا کہ نیب کا دائرہ اختیار نہیں، اٹلی سے لگائی گئی قیمت کو بطور شہادت پیش نہیں کیا جا سکتا ۔چیئرمین نیب نے بغیر اختیار 23 مئی 2024 کو وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی کو معافی دی۔ انعام اللہ شاہ کے ذریعے صہیب عباسی کو کم قیمت لگانے کا پیغام دینے کا الزام درست نہیں ۔ ایف آئی اے نے کبھی تحقیقات نہیں کیں ۔

پنجاب میں یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندیاں شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری 

بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ اپنے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ من گھڑت رپورٹ جمع کرائی ۔ توشہ خانہ ون کیس میں گواہ انعام اللہ اور صہیب عباسی نے بلغاری سیٹ کا کہیں ذکر نہیں کیا تھا۔ پردہ نشین خاتون ہوں کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا ۔ انعام اللہ شاہ کو قیمت کم لگانے سے متعلق کبھی نہیں کہا ۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے آرڈر میں لکھا ایف آئی اے کے پاس کیس کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔ ایک ہی جرم پر بار بار سزا نہیں دی جا سکتی، جس طرح توشہ خانہ میں کیا جا رہا ہے ۔ ایف آئی اے کو ممنوع فنڈنگ کیس، سائفرسے کچھ نہیں ملا تو اب یہ کیس بنا دیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نےہنگامی اجلاس بلالیا

واضح رہے کہ عدالت نے 29، 29 سوالات پر مشتمل دفعہ 342 کا سوالنامہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دیا تھا، جس کے بعد دونوں ملزمان نے گزشتہ روز 342 کا بیان عدالت میں جمع کرایا تھا۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: انعام اللہ شاہ صہیب عباسی ایف آئی اے توشہ خانہ عدالت میں کے مطابق نہیں کیا کہا کہ

پڑھیں:

بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیسے تباہ ہوا؟ عینی شاہدین کے اہم بیانات سامنے آگئے

دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ ہلاک ہوگیا، حادثے کے سبب بھارتی فضائیہ کو ایک بار پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے جب کہ عینی شاہدین نے بھی حادثےسے متعلق اپنے مشاہدات بتادیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل ایئرشو جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے طیارے اور دیگر آلات پیش کیے گئے۔

شو میں فضائی کرتب دکھاتے ہوئے بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے کو حادثہ ایئرشو کے آخری روز پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد ایئر شو کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا، گرنے والے طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کچھ دن قبل تیجس طیارے کا آئل بھی لیک ہوا تھا جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے تیجس کے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے آلمکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے اس حادثے کے عینی شاہد میجر منوج کمار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ طیارہ ’نیگیٹو جی کرتب دکھا رہا تھا۔ وہ (پائلٹ) پہلے ہی بہت نیچے پرواز کر رہے تھے۔ پھر وہ کچھ دیر کے لیے سنھبلے اور سیدھا زمین سے جا ٹکرائے۔‘

انڈین فوج سے وابستہ میجر منوج کمار نے کہا کہ ’پھر بالکل خاموشی تھی اور میرا خیال ہے کہ لوگوں کو محسوس ہو گیا تھا کہ کیا ہوا ہے۔۔۔ آگ کا بڑا گولہ تھا اور یہ بہت ہی حیران کن ہے۔ میں نے زندگی میں ایسے جذبات کبھی محسوس نہیں کیے۔‘

دبئی ایئر شو 2025 کی ویب سائٹ کے مطابق اس میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد اور 1500 کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

جگدیش احمد بھی اہلخانہ کے ساتھ ایئر شو دیکھنے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

جگدیش وریا نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اس حہاز نے 8 یا نو منٹ سے زیادہ پرواز نہیں کی اور صرف دو سے تین چکر لگائے تھے کہ یہ زمین کی جانب آنے لگا۔

انھوں نے بتایا کہ ’جب جہاز زمین سے ٹکرایا تو تین مختلف طرح کے آگ کے گولے بنے۔ تمام تماشائی کھڑے ہو گئے اور پھر تین سکینڈ کے اند اندر کریشن کی جگہ پر ایمرجنسی کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔‘

ایئر شو کے دوران فضائی کرتب دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کے لیے ہدایت دینا ہمارا کام نہیں‘ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
  • لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے ایک ہی مقدمے کی سماعت کی درخواست بحال
  • عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد کی گئی پٹیشن   سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم
  • ’عمران خان سے ملاقات کےلیے ہدایت دینا ہمارا کام نہیں‘، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا وکیل سے مکالمہ
  • عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد کی گئی پٹیشن سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم
  • عدالت عظمیٰ اور 27 ویں ترمیم کے AM اور PM سیاپے
  • دنیا میں اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں‘ کسی قاتل کو نوبل انعام کیلیے نامزد نہ کیا جائے‘ سراج الحق
  • رات کے وقت پستے کھانے کے صحت بخش فوائد سامنے آگئے
  • نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل،سابق چیئر مین اور موجودہ چیئر مین آمنے سامنے
  • بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیسے تباہ ہوا؟ عینی شاہدین کے اہم بیانات سامنے آگئے