شیخوپورہ میں 8 سالہ بچے کو دہکتی بھٹی میں پھینک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں 8 سالہ بچے کو بُھٹے بیچنے والے شخص نے مبینہ طور پر دہکتی بھٹی میں دھکا دے دیا، بچہ 20 فیصد جھلس گیا جسے ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
شرقپور کے موضع نئی بھینی کی رہائشی عطیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 8 سالہ بیٹا ہاشم بھٹا خریدنے گیا، جہاں بُھٹے بھوننے والے شخص نے اسے بھٹی میں دھکا دے دیا، جس سے ہاشم کے دونوں ہاتھ، ٹھوڑی اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ ریسکیو کی ٹیم نے اس کے بیٹے کو اسپتال منتقل کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے اشفاق نامی ملزم کو اس کے گاؤں غازی پور سے گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میرپورخاص، 19 سالہ نیہا قتل کیس، والدہ سمیت چار ملزمان گرفتار
میرپورخاص:میرپورخاص کی ریلوے کالونی میں پانچ روز قبل پر اسرار طور پر مردہ پائی جانے والی 19 سالہ لڑکی نیہا کے قتل کا مقدمہ بالآخر تھانہ وومین میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نورچنہ کی ہدایت پر پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا۔
مقدمے میں مقتولہ کی والدہ آشی، صائمہ مغل، صابر مہر، فرمان مغل اور چند نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد والدہ اور ایک دوسری خاتون سمیت تمام چاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔