اسلام آباد میں نیا کنونشن سنٹر، کرکٹ اسٹیڈیم اور سی ڈی اے ہسپتال کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ Jinnah Convention Centre WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں تمام بڑے منصوبوں کے لیے علیحدہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہر منصوبے کے لیے الگ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی اور معیار میں بہتری یقینی بنائی جا سکے گی۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ ہر پراجیکٹ ڈائریکٹر اپنے منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کا ذمہ دار ہو گا۔اجلاس میں گندھارا سٹیزن کلب کو فعال کرنے کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کلب میں کھیلوں اور تفریح کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔فیصلہ کیا گیا کہ گندھارا کلب میں موجودہ کلبز کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں مہیا کی جائیں گی، جبکہ ٹاپ گالف اور گو کارٹنگ جیسی جدید سہولتوں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ گندھارا کلب اپنی نمایاں خصوصیات کے باعث دارالحکومت کا نیا مرکز بنے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گندھارا کلب کا ٹوپوگرافی سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اجلاس میں نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر، سی ڈی اے ہسپتال کے متبادل پلان، مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع، مختلف سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ، ہوٹلوں اور کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے نئے کنونشن سنٹر کے لیے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پلان تیار کیا جائے جس سے سی ڈی اے ملازمین کو علاج معالجے کی بہتر سہولت میسر ہو۔انہوں نے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پنڈی ٹیسٹ پروٹیز کے نام، سیریز 1-1 سے برابر سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام اور پاکستان بیت المال کے تعاون سے پاکستان میں.

.. افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد سی ڈی اے

پڑھیں:

سکھر،پریم یونین کے تحت مزدور کنونشن کا انعقاد ،احتجاجی ریلی نکالی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-20
سکھر(نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے ) سکھر ڈویژن کے زیراہتمام سکھر ریلوے اسٹیشن پر مزدور کنویشن منقعد ہوا اور ریلوے اسٹیشن سے۔ ڈی ایس۔ آفیس تک اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر چوھدری خالد محمود، ڈویڑنل صدر سکھر اختر علی عباسی لوکو رننگ زونل صدر مسعود احمد مھر ، ڈویڑنل نائب صدر محمد بخش خاکی، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری سید عاشق علی شاھ ، نظر محمد میرانی لوکو زون روہڑی زونل صدر اسحاق احمد بلو سمیت سکھر ڈویژن کے اور زونل ذمہ داران و کارکنان، ریلوے محنت کشوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر قائدین پریم یونین شیخ محمد انور، خیر محمد تونیو، اختر علی عباسی و دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریل کو نجکاری کی نہیں، دیانت دار صادق قابل قیادت کی ضرورت ھے جو عوامی خدمت کو ترجیح دے، ہمارا ریلوے نظام صرف ایک ٹرانسپورٹ کا ذریعہ نہیں، بلکہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ باعث افسوس ھے کہ ریلوے کو بہتر کرنے کے بجائے نجکاری کی باتیں ہو رہی ہیں، نجکاری سے کرایہ میں اضافہ، روزگار کا نقصان، عوامی سہولیات میں کمی ھوگی، ریلوے کی بہتری کا حل کرپشن کا خاتمہ، جدید سہولیات کی فراہمی، ملازمین کی فلاح و بہبود بروقت اور محفوظ سفر بنانے میں ھے، پریم قائدین نے کہا کہ پاکستان ریلوے ہماری ملک کا دفاعی اور رفاعی ادارہ ہے پاکستان ریلوے کے نیلامی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ہم اونے پونے داموں ٹھیکداروں کو دینے نہیں دیں گے ایک حساس ادارہ کی نجکاری مزدور دشمنی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ادارے ذمہ دار، بھارت ہندوتوا کا جائزہ لے: پاکستان
  • سکھر،پریم یونین کے تحت مزدور کنونشن کا انعقاد ،احتجاجی ریلی نکالی گئی
  • فیصل آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں
  • حکومت آئی ایل او کنونشن 190 کی توثیق کرے‘ہوم بیسڈ ورکرز فیڈریشن
  • نیتن یاہو: غزہ پلان کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے قریب
  • ایکشن پلان بنا ہوا ہے مگر مسئلہ ملکی بقا کا ہے، وزیر ریلوے کی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس
  • بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
  • 26 اور27ویں آئینی ترمیم کیخلاف آل پاکستان وکلا کنونشن کا انعقاد
  • سوات،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل منڈنڑبونیر ارشد خان سول اسپتال کے دورے کے دوران ڈسپنسری کا جائزہ لے رہے ہیں
  • سکھر،کھیلوں کے میدان میں لنڈا بازارقائم ،شہریوں کو پریشانی کا سامنا