Nawaiwaqt:
2025-10-23@11:42:19 GMT

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے،اپنے 3 روزہ دورے میں وزیراعظم سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں سیاسی اور عسکری قیادت اور وفاقی وزرا شامل ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو بھی سعودی عرب کا غیر معمولی دورہ کیا تھا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک دوطرفہ تذویراتی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

فاروق اعظم صدیقی ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس آج
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
  • شہباز شریف سے خیبرپی کے ارکان پارلیمنٹ ‘ رہنمائوں کی ملاقات سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • کے پی سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
  • وزیراعظم کا ڈیجیٹل پاکستان وژن؛ شہباز شریف آج آئی ٹی پروگرام کا اجرا کریں گے
  • شہباز شریف، ٹرمپ، عاصم منیر: تعریفیں ہی تعریفیں
  • وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے