وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج، دستاویز ات سب نیوز پر پاکستان میں سالانہ یو این ڈے 25اکتوبر کو جوش و جذبے سے منایا جائیگا، یو این ریذیڈنٹ کوآرڈنیٹر کی پریس کانفرنس پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، وزیر خزانہ کی جرمن کمپنیوں کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ مقدمے سے بری حکومت سندھ کا کامیاب امن مشن، کچے کے 72ڈاکو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان کے عوام نے اقلیت کیخلاف ظلم کو ہمیشہ ناپسند کیا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے اقلیت کے خلاف ظلم کو ہمیشہ ناپسند کیا ہے، ہمیں پاکستان کی اقلیتی برادری پر فخر ہے، تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان میں اقلیتی برادری کا اہم کردار ہے۔
وزیراعظم نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے شبھ کامنائیں دیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن کو مزید فعال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام میں اقلیتوں کو پوری طرح شامل کیا جارہا ہے، سرکاری ملازمتوں میں بھی اقلیتوں کا کوٹہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتیی برادری کے بچوں کو اسکول سے یونیورسٹی تک وظائف دیے جا رہے ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں اقلیتیوں کی نمائندگی موجود ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمت میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹا مختص ہے، پاکستان اجالوں، امن، ہم آہنگی اور برداشت کی سرزمین ہے، پاکستان میں نفرت اور دہشت گردی کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔