وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی منائی گئی: شہباز شریف نے کیک بھی کاٹا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم نے ہندو برادری کے ہمراہ دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔
میڈیاذرائع کے مطابق پہلی بار وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی،، شہباز شریف نے دیوالی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی خوشی، امن اور رواداری کا خوبصورت پیغام ہے، قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک ہر شعبے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے میں اقلیتوں کی نمایاں خدمات ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت تمام اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں اقلیتوں
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کی دو طرفہ ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کی دو طرفہ ملاقات ملاقات میں تجارت، توانائی، مواصلات اور دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو بیس سال بعد کرغستان کے سربراہ کا پاکستان کا دورہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں صدر صادر ژاپاروف کا یہ دورہ انتہائی مفید ثابت ہو گا، وزیراعظم صدر صادر ژاپاروف کا پر تپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ملاقات میں صدر صادر ژاپاروف نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے اور باہمی اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے