چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ (آئی پی ایس )چین نے پاک افغان سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ہیں، امید ہے آئندہ دونوں ملک اپنے مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں گے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست اور ہمسایہ ہیں، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، معاہدے میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ممالک کا اقدام قابل ستائش ہے، امید ہے آئندہ دونوں ملک اپنے مسائل بات چیت اور مشاورت سے حل کریں گے، خطے میں جامع اور پائیدار امن کیلئے دونوں ملک تعاون جاری رکھیں گے، پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے چین کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان 18 اکتوبر کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں مذاکرات کا آغاز ہوا تھا جہاں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی جبکہ افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملا یعقوب کر رہے تھے ۔مذاکرات میں کامیابی کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنالیے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنالیے حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025پر دستخط کر دیے فورسز سے جھڑپ میں گیس پائپ لائن پر حملے کا ارادہ رکھنے والے 8خوارج ہلاک سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کہ پاکستان اور افغان معاہدے کا خیر مقدم
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔ دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔ دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔
امید ہے جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں مذاکرات کا پہلا دور قطری دارالحکومت دوحہ میں مکمل ہوا تھا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، سکیورٹی حکام نے بھی وزیر دفاع کی معاونت کی۔ دوسری جانب افغان وفد کی سربراہی وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔