اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) پاک سعودی عرب اشتراک اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی )کا کلیدی کردار ہے، پاک سعودی عرب تعاون سے ’’گو اے آئی ہب‘‘ کے با ضابطہ افتتاح سے پاکستان نے ڈیجیٹل شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، پاکستان اور سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے فروغ کے لیے اشتراک کیا ہے، پاک سعودی عرب تعاون سے ’’گو اے آئی ہب ‘‘ کے با ضابطہ افتتاح سے ڈیجیٹل شعبے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

گو اے آئی ہب مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور ہنرمند افرادی قوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبے کا مقصد پاکستانی فری لانسرز کو سعودی عرب اور عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے، یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن سے ہم آہنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد قرار دیا گیاہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک سعودی عرب ڈیجیٹل شعبے

پڑھیں:

غزہ امن معاہد ے میں پاکستان کا کلیدی کرادار ‘ وزیراعظم‘ فیلڈ مارشل کی وجہ سے کامیا بیاں مل رہی ہیں : وزراء 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ غزہ میں امن سے پاکستان کو دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر سفارتی لحاظ سے کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دور اندیشی کی بدولت بھارت کو بھی منہ کی کھانا پڑی۔ فلسطین میں امن کے قیام کے معاہدہ میں پاکستان کا کلیدی کردار رہا، وزیر اعظم کی انتھک محنت سے پاکستان سفارتی سطح پر ایک نئے انداز میں ابھرا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فلسطین میں امن کی واپسی مسلمان ملکوں کی سفارتی کامیابی ہے اور اس میں 8 ممالک نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس میں سب سے اہم کردار پاکستان کا تھا۔ خاص طور پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جو کردار ادا کیا‘ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری، پاکستان کی تاریخ میں اس وقت عروج پر ہے، اس کامیابی کا سہرا وزیر اعظم شہباز شریف کے سر ہے۔ ہم قیام پاکستان سے لے آج تک فلسطین اور کشمیر کے کاز کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، آج فلسطین میں امن پر فلسطینیوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔ وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں سفارتی، سیاسی اور معاشی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ شرم الشیخ میں وزیر اعظم کا مقدمہ یہ تھا کہ پاکستان امن، انسانی حقوق اور سلامتی کے لئے کھڑا ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب،'گو اے آئی ہب' کا با ضابطہ افتتاح 
  • فیشن کے رجحانات
  • پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے، شہباز شریف
  • سی پیک کی پائیدار ترقی کے حصول میں ڈیٹا ریسورسز کا اہم کردار
  • پاکستان اور سعودی عرب کے اشتراک سے گواے آئی ہب کا افتتاح 
  • غزہ امن معاہد ے میں پاکستان کا کلیدی کرادار ‘ وزیراعظم‘ فیلڈ مارشل کی وجہ سے کامیا بیاں مل رہی ہیں : وزراء 
  • اسلام آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ، سعوی سفیر نواف بن سعید المالکی، گو گروپ کے سی ای او ودیگر سعودی عرب کے اشتراک سے گو اے آئی ہب کاافتتاح کررہے ہیں
  • گو اے آئی ہب کا آغاز پاک سعودیہ کے درمیان دہائیوں سے جاری برادرانہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہے، شزہ فاطمہ خواجہ
  • پاکستان میں سعودی عرب کے اشتراک سے سے گو اے آئی ہب کا افتتاح