پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوگیا جس میں طالبان نے تسلیم کیا کہ وہ پاکستان مخالف عناصر کی حمایت نہیں کریں گے۔ ’دوسرے لفظوں میں طالبان حکومت نے تحریکِ طالبان پاکستان کی سرپرستی کو تسلیم کیا۔‘

معاہدے پر پاکستان کے دوست ممالک جیسا کہ قطر، ترکیہ، عمان اور چین نے مبارکباد دی جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کیا کہ وہ طالبان حکومت کی ٹھوس حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی معاہدہ کا عالمی سطح پر خیرمقدم، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی تعریف

ایک طرف اِس چیز کو پاکستان کی سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے تو دوسری طرف یہ سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں کہ افغان تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے معاہدے کو حتمی نہیں سمجھا جا سکتا اور اگر پاکستان کے دشمن ممالک جنگ کے وقفے میں افغانستان کو ہتھیار سپلائی کرتے ہیں تو پاکستان کو ایسی صورتحال سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

افغان وزارتِ داخلہ آج ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ افغان انسدادِ دہشت گردی پولیس نے افغانستان کے صوبے پراوان میں آپریشن کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا۔ افغان انسدادِ دہشتگردی پولیس کی کاروائی ظاہر کرتی ہے کہ افغان طالبان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل قائم مقام افغان وزیرِخارجہ امیر خان متقی نے بھارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور افغانستان کا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی سے کوئی واسطہ نہیں۔

تاہم قطر معاہدے میں افغان طالبان حکومت نے تسلیم کیا کہ وہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی نہیں کریں گے جو پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کو مختلف ماہرین نے مختلف زاویوں سے دیکھا ہے۔ کچھ اسے پاکستان کی حکمت عملی کی کامیابی قرار دیتے ہیں، جبکہ دیگر اسے بغیر کسی فریق کی واضح فتح کے عارضی اور غیر مستحکم سمجھتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کے حکومتی عہدیداروں نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اِس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور اِس میں برادر مُلکوں قطر اور ترکیہ کے مثبت کردار کو سراہتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ ایک مضبوط اور قابلِ تصدیق نگرانی کا طریقہ کار بنانے کی اُمید رکھتے ہیں، مزید جانوں کے ضیاع کو روکنا ضروری ہے۔

دوسری طرف پاکستان کے وزیردفاع جو اِس معاہدے پر دستخط کر کے آئے ہیں اُن کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا۔ دونوں ہمسایہ ممالک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود کی شکل میں ملاقات ہوگی، اور تفصیلی معاملات پر بات ہوگی۔ ہم قطر اور ترکیہ دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

پاکستان کو چوکنا رہنے کی ضروت ہے، خالد نعیم لودھی

دفاعی اُمور کے تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ طویل عرصے تک روایتی جنگ لڑ سکتا ہے جب کہ افغان طالبان گوریلا جنگ کے ماہر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر افغان طالبان کو پاکستان کے دُشمن ممالک نے اسلحے کی فراہمی شروع کر دی تو پھر افغان طالبان بھی طویل جنگ لڑنے کے قابل ہو سکتے ہیں، ایسی صورتحال میں پاکستان کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

معاہدہ خوش آئند لیکن ٹی ٹی پی سے متعلق ذکر ہونا چاہیے تھا، شیریں مزاری

پاکستان کی سابق انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے اپنے ایکس پیغام میں کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے لیکن اِس معاہدے میں افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کی حمایت اور اُنہیں محفوظ ٹھکانے مہیّا کرنے کا ذکر نہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ کم از کم معاہدے میں افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کی حمایت ختم کرنے کا ذکر ہونا چاہیے تھا۔

دونوں ملکوں کے درمیان مزید بات چیت میں مسئلے کے حل کا میکنزم ڈھونڈا جائےگا، ملیحہ لودھی

امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی سے معاہدہ کامیاب ہوا اور اِس سے پاکستان کو سب سے اہم چیز مل گئی یا مل جائے گی وہ یہ یقین دہانی ہے کہ افغان طالبان اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف حملہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی ایسے گروہ کی حمایت کریں گے جو پاکستان پر حملے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے لیے پاکستان لائف لائن، جنگ کے سبب افغانستان کو کتنا بڑا معاشی نقصان ہورہا ہے؟

انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان ابھی مزید مذاکرات ہوں گے جس میں وہ میکنزم ڈھونڈا جائے گا جس کے تحت اس ساری چیز کی نگرانی کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک افغان معاہدہ پاکستان افغانستان جنگ ثالثی ممالک خواجہ آصف دوحہ مذاکرات سیز فائر وزیر دفاع وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک افغان معاہدہ پاکستان افغانستان جنگ ثالثی ممالک خواجہ ا صف دوحہ مذاکرات سیز فائر وزیر دفاع وی نیوز قطر اور ترکیہ افغان طالبان افغانستان کے پاکستان کو کہ پاکستان پاکستان کے پاکستان کی کرتے ہوئے پاکستان ا معاہدے کو میں افغان کے درمیان کی حمایت نے کہاکہ کہ افغان ٹی ٹی پی کریں گے

پڑھیں:

اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر

انور عباس:پاکستان میں اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلین نے کہا ہے کہ آئندہ تین برس میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت اٹلی میں روزگار کے مواقع ملیں گے، اٹلی امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے، سال 2025-2026 کے لئے 3200 پاکستانی طلباء کو اطالوی جامعات میں تعلیم کے لئے وظائف فراہم کئے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

پاکستان میں اطالوی سفارت خانے کے زیر انتظام 80 ویں اٹلی ڈے ہر عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں متعدد سفارتی، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں عشائیے کا آغاز اٹلی اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا عشائیے سے خطاب میں پاکستان میں اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلین نے کہا کہ اٹلی امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے، پاکستان دوستی، کشادہ دلی اور احترام سے بھرپور ایک خوبصورت ملک ہے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

 ماریلینا آرمیلین کا کہنا تھا کہ آئندہ تین برس میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت اٹلی میں روزگار کے مواقع ملیں گے، سال 2025-2026 کے لئے 3200 پاکستانی طلباء کو اطالوی جامعات میں تعلیم کے لئے وظائف فراہم کئے، قونصلر رسائی اور دیگر سفارتی عوامل میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اطالوی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین مین سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں مقیم ہے، اپنی مدت ذمہ داری کے دوران پاک اٹلی تعلقات میں بہتری کے لئے بہت محنت کی ہے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

 مہمان خصوصی وزیر مملکت علی پرویز ملک نے اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی مشترکہ اہداف رکھتے ہیں دونوں کے باہمی تعلقات نے 78 برس مکمل کر لئے ہیں، پاک یورپی تزویراتی مذاکرات کے بعد امید ہے کہ اطالوی کمپنیاں پاکستان آئیں گی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مل کر کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی