پاک افغان معاہدے میں بارڈرز کھولنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر اتفاق ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ایک جامع جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا خاتمہ، دہشتگردی کی روک تھام اور علاقائی امن کا فروغ ہے۔
الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ معاہدہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے طویل اور پیچیدہ مذاکرات کے بعد بالآخر صبح کے وقت طے پایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر میں نہ دیکھے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیرِ دفاع کے مطابق پاکستان اور افغانستان دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس نے دونوں ممالک کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پاکستان میں ہزاروں افراد دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہاکہ معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر اثرات کو روکنا ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ قطر اور ترکیہ نہ صرف اس معاہدے کے ضامن ہیں بلکہ اس کے نفاذ اور نگرانی کا عمل بھی جاری رکھیں گے۔ فالو اپ اجلاس اگلے ہفتے استنبول میں ہوگا جہاں عمل درآمد کے طریقہ کار، تکنیکی معاملات اور امن کے مستقل فریم ورک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ دونوں ممالک نے بند سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے، تجارتی سرگرمیوں اور ٹرانزٹ روٹس کی بحالی پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیا تاکہ دہشت گرد عناصر کی دراندازی روکی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزی افغان مہاجرین کو پاکستان میں رہنے کی اجازت ہوگی، تاہم غیر رجسٹرڈ افراد کی واپسی ایک باقاعدہ اور مشترکہ طریقہ کار کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
وزیرِ دفاع نے تصدیق کی کہ جنگ بندی کے بعد سرحدی صورتحال معمول پر آ چکی ہے، تشدد میں واضح کمی آئی ہے اور اب کسی علاقے میں منظم دہشت گرد پناہ گاہ موجود نہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اصل کامیابی اس معاہدے کے مکمل نفاذ سے مشروط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ رات دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان مہاجرین پاک افغان جنگ تجارتی سرگرمیاں خواجہ آصف قطر معاہدہ وزیر دفاع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین پاک افغان جنگ تجارتی سرگرمیاں خواجہ ا صف قطر معاہدہ وزیر دفاع وی نیوز دونوں ممالک خواجہ ا صف وزیر دفاع
پڑھیں:
افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل تناؤ کے بعد بالآخر جنگ بندی (سیز فائر) پر معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصدیق اور اظہارِ تشکر
پاکستانی وفد کے سربراہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں تصدیق کی کہ سیز فائر معاہدہ طے پا چکا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دھشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ھوگا۔ دونوں ھمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے الحمدوللہ
25اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ھو گی۔ اور تفصیلی معاملات بات ھوگی۔… pic.twitter.com/OKNbRuXEPU
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 18, 2025
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کریں گے۔
خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں وفود کے درمیان ایک اور ملاقات ہوگی، جس میں معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ ہم قطر اور ترکیہ کے برادرانہ کردار کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
دوحہ مذاکرات کی تفصیلات
گزشتہ روز قطر کے انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں مکمل ہوا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی جبکہ سیکیورٹی حکام نے ان کی معاونت کی۔ افغان وفد کی قیادت وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان پاکستان ترکیہ خواجہ آصف دہشتگردی دوحہ قطر ملا یعقوب وزیر دفاع