پاکستان اسٹیل ملز سے چوری 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان اسٹیل ملز سے چوری ہونے والا 200 کلو کاپر کباڑ کے گودام سے برآمد ہو گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق ملیر شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع کباڑ کے گودام سے چوری شدہ 200 کلو کاپر کا کیبل برآمد ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والا کاپر کیبل 3 روز قبل پاکستان اسٹیل ملز سے چوری کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق کاپر کیبل کی اس چوری میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں، جو کارروائی کے دوران فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق اسٹیل ملز کے سیکیورٹی افسر کی مدعیت میں معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسٹیل ملز کے مطابق سے چوری
پڑھیں:
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار قتل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آج بنوں میں پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق شوٹرز کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھانہ کینٹ کی حدود سرنگی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اہلکار طارق آر پی او بنگلہ میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔
اس افسوسناک واقعے کے اطللاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ ایس ایچ او کینٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔