لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد کی تصویر شیئر کردی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بس میں خاتون کو چھیڑنے والے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں نارووال چوک مریدکے پر ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتاری کے بعد اہلکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہراساں کرنے کے واقعات کے لیے زیرو ٹالرینس۔ 

آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وزیر خزانہ

Arrested ! Zero tolerance for harassment.

https://t.co/d2AcM9dvRu pic.twitter.com/ltGNPQxOTq

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 18, 2025

 علاوہ ازیں مریم نواز نے گرفتار اہلکار کی دیگر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور شہریوں نے پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز نے اہلکار کی خاتون کو کے بعد

پڑھیں:

یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیہ ادا کرنے کا حکم

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ 

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی منظوری دی گئی۔ 

وزیراعلیٰ نے یکم جنوری سے ادائیگی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ یہ آرڈر دیے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔ 

پنجاب حکومت کا 65 ہزار مساجد کے آئمہ کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کےلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 62 ہزار 994 آئمہ کرام کے رجسٹریشن فارم وصول ہوئے ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ 

مریم نواز نے کہا کہ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کردیا جائے گا۔ صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ 

اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کاررائی کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حساس علاقوں میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ مضامین

  • یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیہ ادا کرنے کا حکم
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، مریم نواز نے کم عمر طلبہ کی گرفتاری روکدی
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر طلبہ کی گرفتار سے روک دیا
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری روک دی
  • اسسٹنٹ کمشنر  کی گاڑی پر فائرنگ، شہری جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • راولپنڈی: خاتون کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، 3 مرکزی ملزمان گرفتار
  • آن لائن ٹیکسی سروس میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کا انکشاف
  • راولپنڈی؛ خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو سے متعلق درج مقدمے میں اہم پیشرفت
  • قاسم آباد میںبیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج
  • 30 سالہ کرکٹر کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا