حادثات و پرتشدد واقعات میں 13افراد ہلاک ٹرک نذر آتش
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پْرتشدد واقعات کے دوران خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ مشتعل افراد نے ٹریفک حادثوں میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد 2 ٹرکوں کو نذرِ آتش کر دیا جبکہ پتھراؤ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے 55 سالہ جلاد خان ولد محمد شاہ جاں بحق اور 22 سالہ عزت خان ولد جلاد خان زخمی ہوا — دونوں باپ بیٹا تھے۔ گلستان جوہر بلاک 19 کے فلیٹ سے 55 سالہ شمیم اختر زوجہ بشیر احمد کی گلا کٹی لاش ملی۔ ایس ایچ او شارع فیصل کے مطابق مقتولہ بیوہ تھی اور گھر میں اکیلی تھی۔ کورنگی نمبر 1 سیکٹر 32 بی میں 50 سالہ خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔شریف آباد تھانے کی حدود زینت اسکوائر اٹک پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 37 سالہ صابر ولد بابر کو کچل دیا، جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مشتعل ہجوم نے ایک اور ہیوی گاڑی پر پتھراؤ کر کے ٹرک کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد ناظم آباد سے لیاقت آباد جانے والی سڑک بدترین ٹریفک جام کا شکار ہوگئی۔ملیر کینٹ ماڈل کالونی ایم ایم روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئے۔ مشتعل عوام نے ٹرک کے شیشے توڑ دیے جبکہ ڈرائیور ثروت کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ حب چوکی اشوک پمپ کے قریب حادثے میں ایک 45 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی۔سرجانی ٹاؤن تیسر کے قریب جھاڑیوں سے 18 سالہ افتخار کی لاش ملی، بلدیہ ٹاؤن میں 25 سالہ ایان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ منگھو پیر میں گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے نکلنے والا لوہے کا رنگ 14 سالہ ظفر ولد واجان کے سر پر لگا، بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔بلدیہ نادرن بائی پاس خلجی مارکیٹ کے قریب 45 سالہ رجب، گڈاپ سٹی میں 24 سالہ ناصر ولد مراد بخش کی لاشیں ملی۔ سہراب گوٹھ ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔ ملیر سٹی میں گولی لگنے سے 20 سالہ علیشبہ دختر محمد حسین زخمی ہوئی۔سائٹ بی تھانے کی حدود میں ٹریفک حادثے میں 35 سالہ غزالہ شہزادی جاں بحق اور 25 سالہ اویس زخمی ہوا۔ سر سید نیپا پل کے قریب لوڈر رکشے سے گرنے پر 40 سالہ غلام قادر ولد محمد قاسم زندگی کی بازی ہار گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاں بحق اور کے قریب
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔