پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب،'گو اے آئی ہب' کا با ضابطہ افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم اقدام کے پیش نظر 'گو اے آئی ہب' کا با ضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے فروغ کے لیے اشتراک کیا ہے۔
پاک سعودی عرب تعاون سے 'گو اے آئی ہب' کا با ضابطہ افتتاح کیا گیا جسے متعلقہ شعبے کے ماہرین اہم سنگ قرار دے رہے ہیں۔ 'گو اے آئی ہب' مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور ہنرمند افرادی قوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
منصوبے کا مقصد پاکستانی فری لانسرز کو سعودی عرب اور عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن ویژن سے ہم آہنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے پاک سعودی عرب اشتراک اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گو اے آئی ہب پاکستان میں
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ابھرتا ہوا انقلاب
گلگت بلتستان میں آئی ٹی کا شعبہ انقلابی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبہ جات میں ایس سی او کا کلیدی کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ایس سی او مسلسل اپنے فرائض میں کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان میں 10ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوان آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں۔
گلگت بلتستان کے باصلاحیت نوجوان سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کررہےہیں۔ نوجوان اے آئی، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویب ڈیولپمنٹ سمیت دیگر ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہے ہیں۔
گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوان نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ یہ نوجوان امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یو اے ای جیسے ممالک کے افراد کیساتھ کام کر کے زرمبادلہ کما رہے ہیں۔
باصلاحیت نوجوان انٹرنیشنل کلائنٹس کیساتھ کام کر کے پاکستان اور گلگت بلتستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہے ہیں۔ یہ انقلاب نوجوانوں کیلئے روزگار، خطے کے لیے ترقی اور ملک کے لیے معاشی استحکام کی نوید ہے