data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یورپ میں حالیہ فیشن ویک کے دوران ایک سوال نے توجہ حاصل کی … کیا فیشن ہاؤسز ہمیشہ کے لیے پرندوں کے پَروں کا استعمال ترک کر دیں گے؟یہ بحث اس بات پر مرکوز رہی کہ اگر اصلی پَروں کا استعمال جاری رہا تو فیشن انڈسٹری پر ماحولیاتی اثرات کیا ہوں گے، اور کیا مصنوعی پَر مالی طور پر قابلِ عمل ہیں۔کئی فیشن اداروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نہ اتنے وسائل ہیں اور نہ سرمایہ کہ وہ فوری طور پر اس مواد کو بدل سکیں، جب کہ کچھ ادارے مہنگی لاگت کے باوجود متبادل ذرائع اپنا رہے ہیں۔پَروں کے استعمال کے خلاف مہموں نے کچھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ برلن، ایمسٹرڈم اور میلبرن جیسے شہروں کے فیشن ویک میں حقیقی پَر مکمل طور پر ممنوع ہو چکے ہیں۔ البتہ پیرس، میلان، نیویارک اور لندن میں اب بھی ان کی اجازت ہے۔کیمبرج کا پاکستان میں ڈیجیٹل امتحانات کا اعلانکیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ برس جون میں منعقدہ امتحانات میں چند منتخب مضامین میں ڈیجیٹل امتحانات کا آغاز کر رہا ہے اور پاکستان اس میں حصہ لینے والے پہلے ممالک میں شامل ہوگا۔یہ بات پیٹر فلپس، چیف ایگزیکٹو، کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسسمنٹ، نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں کہ ہمارے امتحانات ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے کی عکاسی کریں۔ مثال کے طور پر جون 2026 میں، ہم منتخب مضامین میں کیمبرج ڈیجیٹل امتحانات کا آغاز کریں گے۔ پاکستان حصہ لینے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا غزہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے، مگر ایک جماعت نے غزہ کے نام پر احتجاج کا اعلان کیا، جب کہ اس وقت غزہ امن معاہدہ طے پا چکا تھا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے عناصر ملک و عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔
ان کے بقول، “کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہو گیا؟ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اس طرح کے احتجاج اور تشدد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔”
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب حکومت مذہبی جماعت پر پابندی کی سفارش وفاقی حکومت سے کرے گی اور ٹی ایل پی کے اثاثے تحویل میں لیے جائیں گے۔