بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے اشتراک سے پاکستان اور چین کا پہلا مشترکہ فیشن شو عظیم دیوارِ چین کے مقام ’بادالنگ‘ پر منعقد ہوا۔

تقریب میں پاکستانی ڈیزائنرز ماہین خان، معظّم عباسی، عائشہ طارق، رضواللہ اور زین ہاشمی نے اپنے خصوصی کلیکشن پیش کیے جو پاکستانی اور چینی فیشن کے حسین امتزاج کی عکاسی کرتے تھے۔ چین میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر عقیل چوہدری نے اپنے زیورات کا کلیکشن بھی پیش کیا، جبکہ معروف چینی ڈیزائنر لیانگ سُو یون کے تخلیقی ملبوسات بھی شو کا حصہ تھے۔ شو کی کیوریٹنگ معروف فیشن ماہر عدنان انصاری (ریوایت) نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے تاریخی قدم

اس موقع پر چین کے اعلیٰ سرکاری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری شخصیات اور سفارتی حلقوں کے اراکین نے شرکت کی۔

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم بادالنگ دیوارِ چین اس فیشن شو کے لیے ایک بہترین مقام ہے جو شاہراہِ ریشم کے تاریخی تعلق کو جدید طرز میں منانے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیشن شو تخلیقی امتزاج، تجارتی وژن اور پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تخلیقی اور تجارتی تعلقات کے نئے پل قائم کر رہا ہے۔

چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے چیئرمین لونگ یوشیانگ نے کہا کہ یہ فیشن شو چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے کا ایک شاندار مظہر ہے اور دونوں ممالک کی ’ہمہ موسمی اسٹریٹیجک شراکت داری‘ کو عوامی سطح پر مزید مضبوط بنانے کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہری تہذیبی وراثت اور خوبصورت زندگی کے مشترکہ خواب فیشن کے ذریعے نئی صورت اختیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ کے 10 ایسے مقامات جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں

لونگ یوشیانگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے ڈیزائنرز روایتی جمالیات کی جدید تعبیرات کو فروغ دے کر فیشن کے میدان میں نئی توانائی اور جدت پیدا کریں گے۔

واضح رہے کہ ’بادالنگ‘ دیوارِ چین کا سب سے معروف حصہ ہے، اور رواں سال پاکستان کی کسی اعلیٰ شخصیت کے اس تاریخی مقام کے پہلے دورے کی 60 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستانی ڈیزائنرز دیوار چین زہن ہاشمی عائشہ طارق فیشن ماہین خان معظّم عباسی میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی ڈیزائنرز دیوار چین زہن ہاشمی فیشن ماہین خان میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا دونوں ممالک فیشن شو میڈ ان کہا کہ

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان