پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
*کراچی: پاکستان نے اپنا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں کامیابی سے روانہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، “ایچ ایس ون” نامی یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ چین سے خلا میں بھیجا گیا ہے، جس کی روانگی کے مناظر سپارکو کے دفتر میں دکھائے گئے۔
سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے۔ ایچ ایس ون سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ زرعی ترقی اور ماحولیاتی نگرانی میں بھی انقلابی بہتری کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر موسمی خطرات کی پیش گوئی اور نگرانی میں مدد دے گا۔ ساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلیوں اور زمینی خطرات کا وقت پر اندازہ لگانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سیٹلائٹ آج ہی اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو جائے گا، تاہم مکمل فعالیت کے لیے مدار میں دو ماہ تک ٹیسٹنگ جاری رہے گی۔ دو ماہ بعد ایچ ایس ون مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔
یہ رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔ اس سے قبل “ای او ون” اور “کے ایس ون” سیٹلائٹس کامیابی سے لانچ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت خلا میں مکمل طور پر فعال ہیں۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق پاکستان کا خلائی پروگرام اب جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعظم شہبازشریف لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے بعد ازاں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔وہ پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
یاد رہے وزیراعظم بحرین کے سرکاری دورے کے بعد لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے قیام کے دوران اُنہوں نے روٹین کا چیک اپ کرایا ہے۔
خیال رہے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے ملک میں اپوزیشن اور دیگر حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، تاہم حکومتی وزرا اور مشیر اِن کی واپسی پر معاملہ کے حل کا عندیہ دے چکے ہیں۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان