چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق اور فالو اپ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں،اور دونوں ایک دوسرے کےقریبی پروسی ہیں۔ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، اور ان ممالک کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے جنہوں نے اس میں مثبت کردار ادا کیا۔ چین کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اختلافات کو بہتر طور پر حل کریں، مکمل اور دیرپا جنگ بندی حاصل کریں، اور اپنے ممالک اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھیں۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پاکستان۔افغانستان تعلقات میں بہتری اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی پر اتفاق، سرزمین کے باہمی احترام کا عہد ہے، وفاقی وزیر دفاع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام پر اتفاق کیا ہے اور دہشتگردی کے واقعات کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق خواجہ آصف نے کہا کہ معاہدے کے تحت افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی فی الفور بند کی جائے گی، دونوں ممالک کے وفود کی اگلی ملاقات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوگی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ قطر اور ترکیے نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے، انہوں نے دونوں برادر اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے خطے میں امن کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی اور حالیہ جھڑپوں کے بعد قطری وزارتِ خارجہ نے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں فوری جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کی تھی۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ قطر اور ترکیے کی مشترکہ ثالثی میں طے پایا، یہ اقدام خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گا۔