وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کرغزستان کے صدرپاکستان کے دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: کرغزستان کے صدر صادر جباروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، کرغز صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
کرغز صدر کی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچے تو صدرمملکت اور وزیراعظم نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔۔ معززمہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ، بچوں نے پھول پیش کیے ۔ وزرا اور اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی کرغزستان کے صدرکے ساتھ ہے۔
کرغز صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔ خطے کی صورتحال اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا ۔
کرغزستان کے صدر پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔۔ معزز مہمان کو وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ کرغزستان کے صدر صادر جباروف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔