پہلا پاکستانی جس نے سعودی ٹورزم انڈسٹری میں کمرشل رجسٹریشن حاصل کی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سعودی عرب میں پاکستانی شہری کاشان سید نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار مملکت کی ٹورزم انڈسٹری کے تحت کمرشل رجسٹریشن حاصل کر کے نہ صرف اپنی ذاتی کامیابی کا جھنڈا گاڑا بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کر دیا۔
کاشان سید گزشتہ 20 سالوں سے سعودی عرب میں آف روڈنگ، ایڈونچر ٹورز اور نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے شوق کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم، جدید لیبارٹری کا افتتاح
وہ مختلف قومیتوں برطانوی، امریکی، پاکستانی، بنگلہ دیشی اور دیگر کو گروپوں کی صورت میں مملکت کے پوشیدہ قدرتی حسن اور صحرائی راستوں کی سیر کرواتے رہے۔
اب انہوں نے اپنے اسی شوق کو باضابطہ شکل دیتے ہوئے سعودی ٹورزم، ڈیر ٹو ڈسکور کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے۔
یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے سیاحتی اہداف کے عین مطابق ہے اور پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب میں ٹورزم کے شعبے میں نئے امکانات اور مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سیاحت کمرشل کمپنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاحت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں ٹورزم پولیس 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، اہلکار ذہنی تناؤ کا شکار
پشاور:خیبر پختونخوا کی ٹوارزم پولیس گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے، جس کے باعث اہلکار شدید مالی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔
پولیس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) نے تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس (ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد اور دیگر اپوزیشن ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا۔
نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر مامور ٹورزم پولیس کے اہلکاروں کو شدید مالی، انتظامی اور پیشہ ورانہ مشکلات کا سامنا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا کرکے پولیس اہلکاروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے۔