سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دیوالی خوشی،امن اور روادی کا پیغام ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، قیامِ پاکستان سے تعمیر ودفاع پاکستان تک ہر شعبے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔ 

وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی خوشی،امن اور روادی کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں اقلیتوں کی واضح خدمات ہیں۔ تمام ملکی سیاسی جماعتوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجودہے۔ 

قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

 شہبازشریف نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن بل کی منظوری حکومت کی کامیابی ہے، قومی اقلیتی کمیشن  کو مزید فعال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اجالوں اور برداشت کی زمین ہے، ملک میں نفرت اور دہشتگردی کی گنجائش نہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت مختلف پروگرامز میں اقلیتوں کو شامل کیا جارہا ہے، مذہبی تہوار کے لیے بجٹ میں خصوصی رقم تجویز کی گئی ہے، سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5  فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے خصوصی اسکالرشپس حکومت کی ترجیح ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میں اقلیتوں نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کی مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے، حریت کانفرنس

ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے بل پر ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حق خودارادیت کے حصول کی پرامن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں 10لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے پورے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ بے لگام فورسز اہلکار علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں اور ان کے وحشیانہ مظالم کیوجہ سے کشمیریوں کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیری مسلسل مشکلات سے پرُ زندگی گزار رہے ہیں، مودی حکومت نے علاقے میں اظہار رائے کی آزادی سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے بل پر ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی کی ہٹ دھرمی کے سبب نہ صرف کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ پورے خطے کا امن داﺅ پر لگا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ایک پرامن حل چاہتا ہے اور وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر لائے۔

متعلقہ مضامین

  • بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے؛ پاکستان
  • عقیدہ ختم نبوت‘ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض: فضل الرحمن
  • بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کی مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے، حریت کانفرنس
  • کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
  • خصوصی افراد کیلئے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ مشترکہ ذمہ داری، مراد علی شاہ
  • وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب نے استعفیٰ دیدیا 
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر اختلافات؟ حکومت نے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے، صدر مملکت کا عالمی دن پر  پیغام
  • پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند
  • خصوصی افراد معاشرے کا حصہ‘ 2 دسمبر کی بڑی اہمیت‘ بے نظیر وزیراعظم بنیں: زرداری