Daily Sub News:
2025-10-20@13:32:51 GMT

عظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

عظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد

عظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

فیشن شو تخلیق اور کمرشل نقطہ نظر کے امتزاج کے ساتھ پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، پا کستانی سفیر

بیجنگ (سب نیوز)
بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر (CICCC) کے اشتراک سے عظیم دیوارِ چین پر پہلا پاک چائنا فیشن شو منعقد کیا۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں اعلیٰ چینی حکام، میڈیا کے نمائندے، تاجروں اور سفارتی حلقوں کے ارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ عظیم دیوار چین کا بادالنگ سیکشن اس تقریب کے لیے شاہراہ ریشم سے وابستہ پاک چین تعلق کے حوالے سے ایک موزوں مقام ہے۔انہوں نے اس موقعے کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا جو اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ کسی پاکستانی رہنما کے عظیم دیوار چین کے پہلے دورے کی ساٹھویں سالگرہ کا موقع بھی ہے۔ خلیل ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیشن شو تخلیق اور کمرشل نقطہ نظر کے امتزاج کے ساتھ پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، جو پاکستانی تخلیقی صلاحیت اور چینی مارکیٹ کے درمیان قدرتی ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے، اور یوں ایک مشترکہ مستقبل کے لیے نئے تجارتی پل تعمیر کر سکتا ہے۔

اس موقع پر چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے چیئرمین لونگ یو شیانگ نے کہا کہ یہ فیشن شو نہ صرف ایک شاندار ثقافتی تبادلے کا موقع ہے بلکہ چین۔پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے ثقافتی اور عوامی روابط کی ایک جیتی جاگتی عکاسی بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان جوا ایپ کیس: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، اکاؤنٹس میں کتنی دولت موجود ہے؟ چین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم کی76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں شان دار نمائش مشہور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عظیم دیوار فیشن شو

پڑھیں:

پاکستان انٹر نیشنل اسکول ریاض میں پاکستانی یونیورسٹی لمس نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

الریاض (وسیم خان) پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض، سعودی عرب میں پاکستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی لمس لاہور نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ ایک نہایت تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کے بچوں کو نسٹ یونیورسٹی کے داخلے اور کورسسز کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔نسٹس کی طرف سے مس زینب ایسوسیٹ ڈائریکڑ آف انٹرنیشنل افیرز اور مس مریم ملک مینجر آف مارکیٹینگ نے مختلف سلائیڈز کی مدد سے طلباء و طالبات کی بھر پور مدد کی۔ لمس نے ریاض سعودی عرب میں پہلی دفعہ ایسے سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ پرنسپل راجہ محمد عرفان کی کاوشوں سے لمس نے اس کمیونٹی سکول کا انتخاب کیا جو ان کی قیادت میں اب دن دگنی اور رات چگنی ترقی کر رہا ہے۔ سکول کے فیڈرل بورڈ کے نتائج ہوں یا بچوں کے مستقبل کی کونسلنگ، سکول کی موجودہ انتظامیہ بچوں اور والدین کے لئے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ پروفیسر انوار الحق سنئر سیکشن ہیڈ بوائز نے آنے والی ٹیم کا سکول انتظامیہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول کی موجودہ انتظامیہ پرنسپل کی سربراہی میں بچوں کے بہتر ی کے ایسے اقدامات اٹھاتی رہے گی جس سے ان کا مستقبل تابناک ہوتا رہے گا۔ جاوید مرزا نے تقریب میں نظامت کے فرائض ادا کیے۔

وسیم خان گلزار

متعلقہ مضامین

  • فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے بتایا: کن پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کھیل چکا ہوں؟
  • بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کا دیوار چین پر پہلا پاکستان چین فیشن شو
  • دیوارچین پر پاک چین فیشن شو توجہ کا مرکز بن گیا
  • پاکستان انٹر نیشنل اسکول ریاض میں پاکستانی یونیورسٹی لمس نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا
  • بیجنگ: میڈ ان پاکستان چائنا فیشن شو دیوار چین پر منعقد، ثقافتوں کا حسین امتزاج
  • پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ، گورنر سندھ کی قوم کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ سندھ کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد
  • شاہ رُخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 ہفتوں پر مبنی خصوصی فلم فیسٹول کے انعقاد کا اعلان
  • نیشنل فورم برائے ماحولیات کا آگاہی سیشن کا انعقاد کے موقع پر شرکاء گروپ فوٹو