دوحا مذاکرات کامیاب ،پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا،دونوں ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کرینگے، معاہدہ طے پانے پرقطراورترکیہ کے شکرگزار ہیں ،خواجہ آصف
مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے، 25 اکتوبر کو استنبول میں ملاقات کا فیصلہ، دونوں فریقوں نے دوطرفہ امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی،قطری وزارت خارجہ
اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔اس پیش رفت کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے نہ صرف جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ دوطرفہ امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی پوزیشن آف اسٹرینتھ کا نتیجہ ہے، جہاں افواجِ پاکستان نے زمینی سطح پر واضح ردعمل دے کر دوسری جانب کو موثر پیغام دیا۔اس کے بعد ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کا وہ دیرینہ اور واضح مطالبہ تسلیم کیا گیا جس میں افغانستان سے دہشت گردی کی ہر قسم کی حمایت اور سہولت کاری کے خاتمے کا تقاضا کیا گیا تھا۔حساس نوعیت کے باعث مذاکرات کی تمام تفصیلات کو عوامی نہیں کیا گیا جو اس بات کا مظہر ہے کہ افغان فریق کو چہرہ بچانے کا موقع دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حقیقت میں کوئی مطالبہ افغان جانب سے پیش ہی نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان کا موقف مکمل طور پر تسلیم کر لیا گیا۔اس معاہدے کے تحت افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے گا۔فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ طے شدہ نکات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔اس ضمن میں اگلا فالو اپ اجلاس 25 اکتوبر کو استنبول میں منعقد ہو گا، جہاں دونوں ممالک کے وفود تفصیلی معاملات پر بات چیت کریں گے۔قطر کی وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کو خطے میں امن و استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ سرحدی کشیدگی کے مستقل خاتمے کی بنیاد رکھے گا۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد ایکس پر اپنے بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، ہم قطر اور ترکیے دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، دونوں ہمسائیہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستان کی کی سرزمین کیا گیا
پڑھیں:
کراچی ایکسپو سینٹر میں 23ویں فارما ایشیا نمائش 2025 کی کامیاب تکمیل
23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا دوسرا دن کراچی ایکسپو سنٹر میں کامیابی سے تکمیل کو پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نمائش کے دوسرے دن 13,500 سے زائد فارما پروفیشنلز کی شرکت رہی جبکہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے نمائش ہالز کا دورہ کیا اور صنعتی ترقی کو سراہا۔
جنید الطاف نے کہا کہ فارما سیکٹر کی پیش رفت پاکستان کے مستقبل کی مضبوطی کا باعث ہے، فارما ایشیا نمائش میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)ایک اہم اجلاس منعقد کررہی ہے۔ اجلاس کا مقصد ملک میں ادویات کی ٹریس ایبلٹی نظام کے نفاذ پر بریفنگ اور پیش رفت کا جائزہ لیناہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی ریگولیٹری اپ ڈیٹس فارما صنعت میں شفافیت اور میعاری نظام کا باعث بنیں گی۔ ایس آئی ایف سی اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اشتراک سرمایہ کاری اور صنعتی استحکام کی بنیاد ثابت ہوگا۔
انہوں نے فارما ایشیا نمائش پاکستانی فارما انڈسٹری کی عالمی سطح پر شناخت اور ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار یدا۔ ایکسپو سے ادویات کی مقامی پیداوار میں بہتری، ملک میں سستی اور معیاری دواؤں کی دستیابی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔