وزیرِ اعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارک باد
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارک باددی ،کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے- دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں،انہون نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے، پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے،،،وزیراعظم نے کہا کہ بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور دیا تھا جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو-
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، براہ راست نشر کی جائے گی، وزیرِ اعظم شہباز شریف
قومی ایئرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈیوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی، بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
قومی ایئرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، قومی ایئرلائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے سہولت ہوگی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری محمد علی...
وزیراعظم نے کہا کہ سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے بھی قومی ایئر لائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔
شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ قومی ایئرلائن کے تشخص کی بحالی پر تمام توانائیاں مرکوز کرے گا۔