نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ

یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔

آن لائن اور ایپ کے ذریعے آسان طریقہ کار

نادرا کے مطابق منسوخی کا عمل اب Pak-ID موبائل ایپ کے ذریعے یا کسی بھی نادرا سینٹر پر جا کر مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نادرا نے مرحوم کے اصل کارڈ کی جمع کرانے کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا کا فیس وصولی کے لیے نیا اور آسان طریقہ کار کیا ہے؟

اہلِ خانہ کے لیے سہولت

اب والدین، بہن بھائی، شریکِ حیات یا اولاد میں سے کوئی بھی فرد مرحوم کے کارڈ کی منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔ یہ اقدام نادرا کے اس وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ملک بھر میں پیدائش اور اموات کے اندراج کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

ہسپتالوں میں خودکار رجسٹریشن نظام

نادرا نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں ڈیجیٹل رجسٹریشن نظام متعارف کرایا ہے تاکہ اموات اور پیدائش کے اندراج کا عمل شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔ یہ نظام نیشنل بائیومیٹرک اینڈ رجسٹریشن پالیسی فریم ورک کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے یکم جنوری 2025 کو دی تھی۔

ابتدائی مرحلہ ملک کے 50 سے زائد اسپتالوں میں فعال

فی الحال یہ نظام آزمائشی مرحلے میں ہے اور ملک بھر کے 50 سے زائد اسپتالوں میں فعال کیا جا چکا ہے، جن میں اسلام آباد کے پی آئی ایم ایس، سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ اسپتال، لاہور کا لیڈی ایچسن اسپتال، کوئٹہ کا بولان میڈیکل کالج اور شیخ زاید اسپتال سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، حیدرآباد اور مٹیاری کے متعدد مراکز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا

نادرا کا ہدف: شفاف اور جدید رجسٹریشن نظام

نادرا کے مطابق جب یہ نظام مکمل طور پر فعال ہو جائے گا تو ہسپتال خودکار طور پر کسی بھی پیدائش یا موت کی اطلاع نادرا کو بھیجیں گے، جس کے بعد نادرا کی جانب سے متعلقہ خاندان کو ایس ایم ایس اور ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کے مراحل سے آگاہ کیا جائے گا۔

نادرا کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد قومی رجسٹریشن نظام کو مزید شفاف، شہری دوست اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این آئی سی او پی بیرون ملک پاکستانی نادرا نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این ا ئی سی او پی بیرون ملک پاکستانی کے ذریعے نادرا کے کے لیے کیا جا

پڑھیں:

جامعہ دائود:طلبہ کے داخلہ منسوخی پریونیورسٹی سے جواب طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251018-02-16

 

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) داود یونیورسٹی کے طلبا کے داخلے کی منسوخی کا معاملہ، یونیورسٹی کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا دیا‘ سندھ ہائی کورٹ میں متاثرہ طلبہ کی یونیورسٹی فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے آئندہ سماعت پر داؤد یونیورسٹی کے وکیل سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں، اگر جلد فیصلہ نا کیا گیا تو طلبہ کے کیریئر کو نقصان پہنچے گا، طلبہ کی جانب سے اندر ٹیکنگ جمع کرائی جاسکتی ہے، انکا کیریئر بچایا جائے ، اگر طلبہ کو امتحانات کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا، انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے قبل ہی متاثرہ طلبہ کا داخلہ بند کردیا گیا، بغیر کسی انکوائری یا شواہد کے طلبہ کے مستقل کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، متاثرہ طلبہ کو انضباطی کمیٹی کے روبرو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع تک نہیں دیا گیا، متاثرہ طلبہ پر جھگڑے کے الزامات کے تحت کارروائی کی گئی جبکہ کوئی شکایت یا شواہد موجود نہیں، طلبہ کے داخلے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور طلبہ کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • نادرا میں ازدواجی حیثیت اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری ہے؟
  • نادرا نے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے سہولت فراہم کردی
  • جامعہ دائود:طلبہ کے داخلہ منسوخی پریونیورسٹی سے جواب طلب
  • پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع
  • چمن، پاک افغان جھڑپوں میں جانبحق ہونیوالے 7 پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل
  • نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان
  • نادرا کا شناختی نظام مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجراء
  • نادرا کے شناخت کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے نئے قواعد جاری
  • نادرا کے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجرا