وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے،اپنے 3 روزہ دورے میں وزیراعظم سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں سیاسی اور عسکری قیادت اور وفاقی وزرا شامل ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو بھی سعودی عرب کا غیر معمولی دورہ کیا تھا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک دوطرفہ تذویراتی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔