وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودیہ عرب روانہ ہونگے، اعلیٰ عسکری قیادت بھی ہمراہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انونسٹمنٹ اینیشایٹو سے خطاب بھی کریں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی سعودی عرب جائیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔