وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کےلیے جامع اور مؤثر پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن کو جامع اور مؤثر پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پاور ڈویژن کے اصلاحاتی ایجنڈا پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے جامع اور موثر استعمال پر ممکنہ اصلاحاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم کو پاور ڈویژن کی طرف سے پالیسی سفارشات پر جاری کام اور دیگر اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزارت توانائی کو بجلی کی پیداوار کے موثر استعمال سے صنعتی پیداوار اور زرعی مصنوعات میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی۔
وزیراعظم نے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے بھی پاور ڈویژن کو مختلف سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار کی زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، مشیر براۓ صنعت ہارون اختر، اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بجلی کی پیداوار پاور ڈویژن کے لیے
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کی منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025ء کی منظوری دے دی ، نئی گندم پالیسی کے تحت کسانوں کو مناسب قیمت دی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی سے متعلق اجلاس میں ہوا، حکومت مستحکم ذخائر اور کسانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹجک اسٹاک خریدے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز گندم پالیسی26-2025سےمتعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب، سندھ،بلوچستان اورگلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی ، خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلی کے نمائندے،جموں وکشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے ۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل کلیدی اہمیت کی حامل ہے، گندم پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے، گندم ملک کے کسانوں کے لیے آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے، حکومت کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔