وزیراعظم شہباز شریف کی دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد؛ خصوصی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وزیرِ اعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں۔ پاکستانی ہونے کے ناتے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں، جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر میں پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے۔ وزیراعظم کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے ہی پاکستان کا تصور دیا تھا، جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ان اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظر مساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن و خوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔دیوالی مبارک۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مبارکباد
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی دیوالی کے موقع پر ہندوبرادری کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے۔ باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے اسپیشل مینارٹی کارڈ کا اجرا کردیا ہے۔ محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن بھی قائم کررہے ہیں۔ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے سے رہتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا پیغام
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی روشنی، محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔ ہندو برادری ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ موجودہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دیوالی کے اس پرمسرت موقع پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ خصوصی پیغام پاکستان میں بھائی چارے دیوالی کے کے لیے
پڑھیں:
دیوالی ہمیں رواداری، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کو تازہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے؛ صدرِ مملکت
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔
خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم
آصف علی زرداری نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی مکمل ضمانت دیتا ہے، ہمیں ایسا معاشرہ قائم رکھنا ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے عزت اور احترام کے ساتھ رہ سکیں۔ قائداعظمؒ نے ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری پاکستان کے سماجی، ثقافتی اور معاشی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، تجارت اور عوامی خدمت کے شعبوں میں ہندو برادری کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ دیوالی ہمیں رواداری، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کو تازہ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
کاہنہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8 ملزم پکڑلیے
صدرِ مملکت نے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم ہندو برادری کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔