چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
چین پاکستان۔افغانستان تعلقات میں بہتری کے لیےکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، وزارت خارجہ
بیجنگ (سب نیوز) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق اور فالو اپ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ ممالک ہیں،اور دونوں ایک دوسرے کےقریبی پروسی ہیں۔
چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، اور ان ممالک کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے جنہوں نے اس میں مثبت کردار ادا کیا۔
چین کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اختلافات کو بہتر طور پر حل کریں، مکمل اور دیرپا جنگ بندی حاصل کریں، اور اپنے ممالک اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھیں۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پاکستان۔افغانستان تعلقات میں بہتری اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم پیوٹن کی شرائط مان لو ورنہ روس تباہ کردے گا، ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو انتباہ عالمی شخصیات کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس پر گہری نظر بیس یورپی ممالک نے غیرقانونی افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو بھاری ٹیرف جاری رہیں گے: ٹرمپ اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کردیا سیز فائر میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل کا جنگ بندی بحالی کا نیا ڈرامہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔ دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔ دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔
امید ہے جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں مذاکرات کا پہلا دور قطری دارالحکومت دوحہ میں مکمل ہوا تھا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، سکیورٹی حکام نے بھی وزیر دفاع کی معاونت کی۔ دوسری جانب افغان وفد کی سربراہی وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔