پاکستان کے عوام نے اقلیت کیخلاف ظلم کو ہمیشہ ناپسند کیا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے اقلیت کے خلاف ظلم کو ہمیشہ ناپسند کیا ہے، ہمیں پاکستان کی اقلیتی برادری پر فخر ہے، تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان میں اقلیتی برادری کا اہم کردار ہے۔
وزیراعظم نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے شبھ کامنائیں دیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن کو مزید فعال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام میں اقلیتوں کو پوری طرح شامل کیا جارہا ہے، سرکاری ملازمتوں میں بھی اقلیتوں کا کوٹہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتیی برادری کے بچوں کو اسکول سے یونیورسٹی تک وظائف دیے جا رہے ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں اقلیتیوں کی نمائندگی موجود ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمت میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹا مختص ہے، پاکستان اجالوں، امن، ہم آہنگی اور برداشت کی سرزمین ہے، پاکستان میں نفرت اور دہشت گردی کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کرغزستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
’جیو نیوز‘ گریبکرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گرمجوشی سے مہمان صدر کا استقبال کیا۔
کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کرغزستان کے صدر کے استقبال کیلیے موجود تھے۔
کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔
کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کو گن سلیوٹ پیش کیا گیا تھا۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا استقبال کیا تھا۔