2025-12-07@07:03:45 GMT
تلاش کی گنتی: 12742
«تغیرات کو»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔ پارلیمانی محاذ پر پی ٹی...
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ 72 گھنٹے کے دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور عادی ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ 43 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 345 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن اسکواڈ نے 194 ریکارڈ یافتہ، 74 عادی مجرمان کو حراست میں لیا اورمختلف زیر سماعت مقدمات میں 34 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔ ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی...
غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 11 اکتوبر کو ہونیوالے معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 367 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ہر گزرتا دن جنگ بندی کے نامی کاغذ کو مزید بے معنی بناتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وہ جنگ بندی جو دنیا نے کاغذوں پر دیکھی تھی، زمین پر کبھی نافذ ہی نہ ہوسکی۔ گذشتہ روز اسرائیلی ڈرونز نے ایک بار پھر غزہ پر موت برسائی، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں 70 سالہ خاتون ام حاتم النجار اور ان کا 25 سالہ بیٹا حاتم النجار بھی شامل ہیں، جو اپنے گھر کے قریب کھڑے تھے، جب مشین گن سے فائر کھل گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن زاہد علی عباسی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم حکومت سندھ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اس مقصد کے لیے اندرون سندھ میں محکمہ تعلیم سندھ اور زیبسٹ کے تعاون سے پہلا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج خواتین میرپورخاص کا افتتاح کیا گیا ہے جو اساتذہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی بنیادی اصولوں اور جدید کا تقاضاؤں کے مطابق تربیت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے بند اسکولز کو کھولنے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے 90 ہزار سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سجاگ بارر تحریک کے مرکزی آرگنائزر سرمد خاصخیلی، مرکزی سیکریٹری شعیب بھٹو، بقا کھوسو، کبیر پلیجو اور شاکر بلوچ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول حیات دھماچ کا دورہ کیا، جہاں قائدین نے دیہاتیوں اور بچوں سے ملاقات کر کے تعلیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دیہاتیوں نے رہنماؤں کو بتایا کہ اسکول کی عمارت کئی سالوں سے تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے؛ چھتیں ٹوٹی ہوئی ہیں، کمرے خستہ حال ہیں اور بچے ٹوٹی ہوئی چھتوں کے نیچے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ کئی مرتبہ شکایات کرنے کے باوجود نااہل حکومت کی جانب سے نہ مرمت کرائی گئی اور نہ کوئی تعمیراتی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سنگین غفلت کے باعث معصوم بچوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں سندھ دھرتی سے محبت اور سندھ کا ثقافتی دن نہایت جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا گیا۔ تقریب چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی قیادت میں منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد پاکستان کی متنوع ثقافت اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے روایتی لباس زیب تن کیے، اور سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی، مختلف صوبائی ثقافتوں کی نمائندگی کی اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصاً سندھ کے ثقافتی اقدار ہماری قومی شناخت کو مضبوط کرتی ہیں اور باہمی اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاءکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں سندھ دھرتی سے محبت اور سندھ کا ثقافتی دن نہایت جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا گیا۔ تقریب چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی قیادت میں منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصد پاکستان کی متنوع ثقافت اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے روایتی لباس زیب تن کیے، اور سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی، مختلف صوبائی ثقافتوں کی نمائندگی کی اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصاً سندھ کے ثقافتی اقدار ہماری قومی شناخت کو مضبوط کرتی ہیں اور باہمی اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاءکی...
شارجہ ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کیے گئے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہی مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کر چکے تھے، تاہم اس بار شارجہ میں ان کے ویزوں کی باریک جانچ پڑتال کے دوران جعل سازی سامنے آگئی جس کے بعد انہیں تحویل میں لے کر مختصر تفتیش کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے تمام افراد کو اپنی تحویل...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے...
ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان نے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کا عمل حقیقت پسندانہ اور مرحلہ وار انداز میں حل ہونا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوحہ فورم 2025 کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل کو ترجیحات کی فہرست میں سب سے آخر میں رکھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے پہلے غزہ میں انتظامی کنٹرول کی منتقلی، نئی پولیس فورس کا قیام اور انسانی امداد کی آزادانہ فراہمی ناگزیر ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے قبل...
بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ مزید :
ٹاور آف لندن میں شاہی نوادرات کو نقصان پہنچانے کے واقعے کے بعد متعلقہ ڈسپلے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس اور سٹی آف لندن پولیس نے اس الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دو افراد نے نوادرات پر کھانے کی اشیاء پھینکی تھیں۔ تفتیش مکمل ہونے تک متعلقہ ڈسپلے بند رہے گا۔ ٹاور آف لندن میں کوہِ نور ہیرے سمیت کئی دیگر قیمتی شاہی نوادرات محفوظ ہیں، جو برطانیہ کی تاریخی میراث میں اہم مقام رکھتے ہیں۔
سٹی 42: پشین میں عوام کو دیکھ کر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے، عوام نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے مقامی افراد سے حال احوال دریافت کیا، روایتی کھیل "بنٹے" کھیلنے والوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے خود بھی بنٹے کھیلنے میں دلچسپی لی۔ عوامی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو اپنے درمیان پاکر لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا۔ لاہور میں 265 ٹریفک حادثات، 298 افراد زخمی پشین کے بزرگوں نے روایتی دعاؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا، وزیر اعلیٰ کی اچانک آمد سے پشین کا ماحول خوشی اور جوش میں بدل...
9 مئی واقعات: عمران خان، شاہ محمود، عمر ایوب سمیت دیگر کے بیرون ملک سفر پر پابندی، نام ای سی ایل میں شامل
وفاقی حکومت نے سیاسی افراتفری پھیلانے والےعناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ وفاقی حکومت کا9مئی کےحوالے سےعمران خان اوردیگرکےخلاف بڑافیصلہ،132افراد کےنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے، عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب،فوادچوہدری،شبلی فراز،علی امین گنڈہ پور،شہریارآفریدی، عثمان ڈار،شیری مزاری،زرتاج گل،مسرت چیمہ اورکنول شوزب ،شیخ رشید،شیخ راشد،زین… — M Awais Kiyani (@awaiskiyani24) December 6, 2025 ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فوادچوہدری، شبلی فراز کے نام شامل ای سی ایل میں شامل کیے گئے...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح طے پا گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات درج کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے ذاتی طور پر بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا۔ بیانات درج...
وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی کمشنر سردار آصف کی ڈپیوٹیشن کی مدت میں توسیع،دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی کمشنر سردار آصف کی ڈپیوٹیشن کی مدت میں توسیع ،وفاقی حکومت کی درخواست پر آزاد کشمیر حکومت نے ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی،سردار آصف کی 5سالہ ڈیپیوٹیشن مدت مکمل ہو گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے میں تعینات ڈپیوٹیشن پر ڈپٹی کمشنر سردار آصف کو مزید ایک سال کی توسیع مل گئی،سردار آصف گزشتہ پانچ سال سے سی ڈی اے میں بطور ڈیپوٹیشنسٹ آفیسر خدمات سر انجام د ے رہے ہیں۔ان کا پیرنٹ ڈپاٹمنٹ آزاد کشمیر حکومت ہے۔وفاقی حکومت نے ان کی...
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں امریکا کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی کو برقرار رکھنے سے متعلق مذاکرات ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ قطری وزیراعظم جن کا ملک اس جنگ کے اہم ثالثوں میں شامل ہے، نے قطر میں دوحہ فورم کانفرنس کے ایک سیشن کے دوران کہاکہ ثالث امن معاہدے کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: استنبول میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت: اسٹیو وٹکوف کی خلیل الحیّہ سے ایک اور ملاقات طے انہوں نے کہاکہ ہم ایک نہایت نازک موڑ پر ہیں۔ بات ابھی پوری نہیں بنی۔ جو کچھ اب تک ہوا ہے، وہ صرف...
افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن نے خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن نے اپنے دورہ برسلز کے دوران طالبان پالیسیوں سے یورپ سمیت خطے کو بڑھتے ہوئے خطرات سے آگاہ کر دیا۔افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن کے وفد نے 3 سے 5 دسمبر تک برسلز کے دورے میں یورپی قیادت کو خبردار کر دیا۔ یوریشیا ریویو کے مطابق وفد نے انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فانڈیشن فار ڈیموکریسی کے اشتراک سے ہونے والی نشستوں میں اپنا موقف بیان کیا۔افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن وفد کے مطابق طالبان کی حکمرانی افغانستان کو ناکام ریاست کی طرف دھکیل رہی ہے۔ طالبان حکومت کے اثرات براہِ راست یورپ کی سلامتی تک بھی...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جن فاتحین نے ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا آج قوم ان سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرات کو مبارک ہو۔ خواجہ آسف کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔ اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے...
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر حکومت کا منگلا متاثرین کے لئے بڑا اقدام، منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے متاثرین کے بجلی کے بقایا بل معاف کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم سے متاثر ہونے والے 2,376 گھرانوں کے بجلی کے تمام بقایا جات مکمل طور پر معاف کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوں کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا متاثرین میں وہ خاندان شامل ہیں جو منگلا ڈیم کی توسیع اور بلندی بڑھانے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لودھراں میں کمسن بچے کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کو سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ مریم نواز شریف نے بچے کی افسوسناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، اور ذمہ داروں...
سٹی 42 : لاہورمیں سوشیو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے سینکڑوں اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سینکڑوں اساتذہ کو غیرحاضری پر شوکازنوٹس جاری کردیا، غیرنصابی ڈیوٹیوں پر پابندی کے باوجود غیر حاضر اساتذہ کی جواب طلبی کرلی گئی۔ دوسری جانب سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ بچوں کو پڑھائیں یا غیرنصابی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، میٹرک کے پیپرز میں چند ماہ باقی ہیں اور اساتذہ سروے ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کی بجائے ان کی غیرنصابی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
سپریم کورٹ آف انڈیا نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ بابری مسجد کسی مندر کو منہدم کرکے نہیں بنائی گئی۔ عدالت کے اس تبصرہ سے ایک ایسے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا جسکو ہندو تنظیموں نے خوب پھیلایا، مسلمانوں کے بارے میں نفرت پیدا کی گئی اور فرقہ پرستوں کی ایک جارح اور شدت پسند فوج تیار کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اودھ کے حاکم میر باقی اصفہانی نے 1528ء میں بابری مسجد تعمیر کروائی تھی۔ یہ دور شہنشاہ بابر کا تھا۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بابری مسجد کو سب سے پہلے 27 مارچ 1932ء کو گائے کشی کے نام پر نشانہ بنایا تھا۔ پھر اس کے 60 سال بعد چھ دسمبر 1992ء کو ہندو کارکنوں نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی ملک کےلیےخطرہ ہیں اور ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی، ملک کو ڈیفالٹ کروانے کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پرحملےکیےگئے جوکام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی...
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔ عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت گرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے امکانات تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حالیہ ٹوئٹ نے سیاسی صورتحال مزید خراب کر دی ہے اور ماحول پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایوان کے اندر مذاکرات کی پیش کش اب بھی برقرار ہے، لیکن پی ٹی آئی نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے موقع فراہم کیا مگر پی ٹی آئی نے مسلسل سخت مؤقف اختیار کیے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بات چیت سے آگے بڑھتی ہے مگر پی ٹی آئی...
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے تو معاملات بہتری کی سمت جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت تک رسائی نہ ہونا صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض یا خطرہ قرار دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی زبان ملکی سیاست کو مزید تقسیم کرتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ کبھی بھی ملک دشمن نہیں تھا اور نہ ہوگا۔ ان کے مطابق پاکستان بھی اُن کا ہے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ون ڈش کی خلاف ورزیوں اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندی یقینی بنانے اور شادیوں و تقریبات میں بلند آواز میوزک پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں میرج ہالز کے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کے لیے بھی اصولی ہدایت جاری کی گئی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر (پیر) کو ہوگا، جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ اس معاہدے پر فنڈز کے اجرا سے قبل ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی پالیسی میں مسائل و خلا کی نشاندہی کی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اگر منظوری ہو جاتی ہے تو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی فنڈنگ...
لاہور ہائی کورٹ میں خاتون کے اغوا اور جنات کے لے جانے کا معاملہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھ سال قبل اغوا ہونے والی فوزیہ بی بی عدالتی حکم کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں مغوی کی بازیابی کیس 11 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ لاہور چیف جسٹس عالیہ نیلم سائلہ حمیدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔ لاہور سینیئر پولیس افسران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔ لاہور درخواست گزار نے اپنی بیٹی فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے اس سے قبل عدالت میں کہا تھا کہ خاتون کو جنات لے...
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ تعیناتی پاکستان کی مسلح افواج کی مضبوطی اور دفاعی حکمت عملی میں ایک تاریخی قدم ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی نہ صرف مسلح افواج کے لیے باعث فخر ہے بلکہ یہ خطے میں امن، دفاع اور قومی سلامتی کے مضبوط موقف کا بھی مظہر ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں...
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ احمد رضا نامی مسافر فلائٹ نمبر PK749 کے ذریعے فرانس جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن نے اپنے دورہ برسلز کے دوران طالبان پالیسیوں سے یورپ سمیت خطے کو بڑھتے ہوئے خطرات سے آگاہ کر دیا۔ افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن کے وفد نے 3 سے 5 دسمبر تک برسلز کے دورے میں یورپی قیادت کو خبردار کر دیا۔ یوریشیا ریویو کے مطابق وفد نے انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی کے اشتراک سے ہونے والی نشستوں میں اپنا موقف بیان کیا۔ افغان ڈیموکریٹک اپوزیشن وفد کے مطابق طالبان کی حکمرانی افغانستان کو ناکام ریاست کی طرف دھکیل رہی ہے۔ طالبان حکومت کے اثرات براہِ راست یورپ کی سلامتی تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ افغانستان کی سرزمین خطے میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے۔...
ویب ڈٖیسک :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے، بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا اس سے پہلے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکمران اتحاد اور اس کے رفقا سے آویزش کے بعد تحریک انصاف نے نئے محاذ کھول لئے ہیں جہاں آئندہ دنوں میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔ جمعہ کو خیبر پختونخوا حکومت نے نو مئی کے متعدد مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو تحریک انصاف کے بارے میں سخت تادیبی اقدامات کا فوری ردعمل ہے۔ اطلاعات کے مطابق کے پی محکمہ قانون نے نو مئی کے 57؍ مقدمات ختم کرنے کی سفارش صوبائی کابینہ کو بھیج دی ہے دوسری جانب وفاقی حکومت نو مئی کے مقدمات برقرار رکھنے کیلئے نئی قانون سازی سے بھی گریز نہیں کریگی۔ باور کیا جاتا ہے کہ کے پی حکومت نے یہ قدم باقاعدہ منصوبہ بندی کے...
تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائبِ وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن اور انسانی امداد کے سربراہ آندریاس پاپا کونستانتینو اور کابل میں یونین کی ناظم الامور ورونیکا بوسکویج سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کے نائبِ اول وزیرِ اعظم نے یورپی یونین کے نمائندگان سے ملاقات میں، سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کابل کی خواہش اور تعاون میں باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائبِ وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن اور انسانی امداد کے سربراہ آندریاس پاپا کونستانتینو اور کابل میں یونین کی ناظم الامور...
ویب ڈیسک: ن لیگ کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے کی وائرل ویڈیو پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایسے لوگوں کو موقع واردات پر لاکر گولی مارنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’اگر ان لوگوں کا ویڈیو ریکارڈ بنا ہوا ہے تو ان کو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں کیونکہ یہ معصوم بچوں کے قاتل ہیں، اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو پھر سسٹم بھی ان بچوں کے قتل...
سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے جبری ہجرت اور غزہ کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے سے متعلق حالیہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے بیانات نہ صرف ناقابلِ قبول ہیں بلکہ خطے کے امن اور انسانی اقدار کے منافی ہیں، فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کیا جائے گا، اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے خطرناک ارادے، دفاع کے...
سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں،جب ہم ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اضافے کی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے،چیئرمین کی پیشکش وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے،بحران اور مشکلات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا،وفاق کے بحران کو بنیاد بنا کر کچھ وزرا ء صوبوں سے وسائل اور اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں، خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیش کش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں...
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی شہرہ آفاق فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لندن میں شاہ رخ خان (راج) اور اداکارہ کاجل (سمرن) مداحوں کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے ایک بار پھر فلم کا تاریخی اسٹائل کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شاہ رخ خان کالے رنگ کے لباس جبکہ کاجل نیلے رنگ کی ساڑھی میں تھیں۔ کنگ خان نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دل والے دلہنیا کو ریلیز ہوئے 30 برس ہوگئے مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم کل ہی ریلیز ہوئی ہے‘۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ ایسا اس لیے...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز ایوان زیریں کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر نزہت صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو نو منتخب رکن بلال بدر نے حلف اٹھایا۔ اس دوران اپوزیشن نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ گیلری میں موجود مہمانوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جس پر سپیکر کو نوٹس لینا پڑا۔ اپوزیشن اراکین نے نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں کورم پوائنٹ آئوٹ کردیا۔ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کر دیا گیا۔ قومی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108ویں یوم آزادی پر صدر فن لینڈ الیگزینڈر اسٹب کے نام پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان، عوام پاکستان اور اپنی جانب سے بھی، فن لینڈ کے عوام کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آزادی کے بعد سے فن لینڈ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، جدت (انوویشن)، تحقیق، بایو ٹیکنالوجی، جنگلات اور کئی دیگر شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ مسلسل آٹھ برس تک ’گلوبل ہیپی نیس انڈیکس‘ میں سرفہرست رہنا فن لینڈ کے عوام کی غیر معمولی صلاحیت، ثابت قدمی اور تخلیقی قوت کا مظہر ہے۔ پاکستان، جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک میں تعاون...
حیدرآباد: وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری جیل خانہ جات اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دورا ن اہلکار کوشیلڈپیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ فارم 47 کی ناجائز حکومت ہے ،ملک میں اب جمہوریت ختم ہوچکی ہے، یہ فاشسٹ حکومت کا طرزِ عمل ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ایکس پر جاری ٹویٹ کے مطابق مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کو درپیش چیلنجز، آئینی و جمہوری امور اور سندھ کی ابتر سیاسی و انتظامی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ میں اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی ملک کیلیے خطرہ ہیں اور ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کیلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پرحملے کیے گئے جوکام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کیلیے خطرہ ہیں، بانی...
کراچی: جسٹس کامران خان ملاخیل بلوچستان، جسٹس ظفراحمد راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج بن گئے۔ صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایک جج اور دوصوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔وزارت قانون و انصاف سے علیحدہ علیحدہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس کامران خان ملا خیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔ تمام تقرریاں آئین کے آرٹیکل 193 اور آرٹیکل 177 کے تحت کی گئی ہیں جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا کہناہے کہ اورنگی میں مبینہ ڈاکو کو زندہ جلانے کے معاملے پر پولیس کو صحیح رسپانس کرنا چاہیے تھے۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں عدالتوں کی سیکورٹی کے حوالے سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہناتھا کہ عدالتوں کی سیکورٹی کے حوالے سے میٹنگ بلائی تھی ،عدالتوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ایسی میٹنگ تواتر سے ہوتی رہتی ہیں ، کوشش ہے کہ افرادی قوت کی کمی کا مسئلہ حل کیا جاسکا، ٹیکنالوجی کی بنیاد پر سیکورٹی کا نظام بنایا جائے گا، کراچی میں بھتہ خوری کے بہت کیسز رپورٹ ہوتے تھے، بھتہ خوری سے نمٹنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںنیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو پرانے واجبات کی وصولی کی اجازت دینے کا معاملہ، عدالت نے ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی درخواست مسترد کردی۔ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی نیپرا کے ایس آر او کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی درخواست مسترد کردی کے الیکٹرک کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار نے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی، نیپرا نے مدت گزر جانے کے باعث درخواست مسترد کردی تھی، ٹریبونل میں اپیل کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے، عدالت کا کہناتھا کہ نیپرا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-5 کوئٹہ(آئی این پی) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل سے مختلف سماجی تنظیموں، ماہرینِ ماحولیات اور شہری نمائندوں پر مشتمل وفود نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی ماحولیاتی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے بتایا کہ بلوچستان اس وقت شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ کم بارشوں کے باعث متعدد اضلاع میں پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں جبکہ کوئٹہ میں زیرزمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جا رہی ہے، جس پر حکومت نے فوری، درمیانی اور طویل مدتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے...
پی ٹی آئی نے افواج کے خلاف بیان دے کر ریڈ لائن کراس کی ؛ انڈیا کو انٹرویو دے کر ملک دشمنی کی ؛خواجہ آصف
سٹی 42: خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور عمران خان کے بارے میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے ملک کے میڈیا سے خصوصا اس جنگ کے بعد جو ہماری ان کے ساتھ جو کلیش ہوا ہے اس کے بعد جو ٹینشن جو ہ ابھی بھی اتنی ہائٹ ہے۔ اس کے بعد بھی اگر پاکستان میں ایک سیاست دان کی ہمشیرہ ہیں وہ پاکستان کے متعلق غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں اور ایسے الفاظ کر رہے ہیں جس سے انڈیا خوش ہو رہا ہے۔۔اس گفتگو کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ سے استفسار کیا گیا کہ کیا اب پی ٹی آئی کے ساتھ مفاہمت کا وقت ختم ہوگیا، اب کوئی گنجائش نہیں؟ عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیدیاوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ اس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ انہوں نے موقع گنوا دیا، اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے کوئی بات چیت...
خیبرپختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کے ساتھ ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی تحقیقات صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔ معاون خصوصی کے مطابق کابینہ نے انسداد دہشت گردی فورس کیلیے 15...
اب ان کو جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں، مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی ملک کیلئے خطرہ ہیں اور ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کروانا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کیلئے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔عطاتارڑ کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پرحملے کیے گئے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ جیل میں نواز شریف کو ایسی چیز دی گئی جس سے ان کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک گر گئے۔ ایک نیوز چینل کے پروگرام "جواب دو" ود فرخ وڑائچ میں سینئرلیگی رہنماسینیٹر ناصر بٹ نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ نے دعویٰ کیا کہ جب نواز شریف جیل میں تھے تو انہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایسی چیزیں دی گئیں جن کے استعمال کے بعد ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی اور ان کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک گر گئے۔ناصر بٹ کے مطابق یہ بات مجھے خود میاں نواز شریف نے بتائی تھی، لیکن انہوں نے...
سٹی 42 : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا انٹرسٹ پہلے ہونا چاہیے، یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے۔ سردار یاسر الیاس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز پاکستان کی بیک بون ہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم دن رات پاکستان کا امیج بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے خلاف بات کرے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں سرمایہ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے۔ مزید پڑھیں: کیا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا؟ طلال چوہدری نے واضح کردیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کی پارٹی ملک کو ڈیفالٹ کرانا چاہتی تھی، جس کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو فوج کی تنصیبات پر حملے کیے۔ وزیر...
خیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی کے مزید 57مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخواحکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات پر حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں ہوگا، کابینہ منظوری کے بعد...
سٹی42: پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے آج پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کی نیوز کانفرنس میں بہت سیدھے الفاظ میں بیان کی گئی شکایات کا کوئی اثر نہیں لیا اور اس کے بالکل برعکس عمل کرتے ہوئے 9 مئی 2023 کو ریاست کے اداروں اور قومی علامات پر پر تشدد حملوں کے مقدمات کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے۔ سہیل آفریدی کی کابینہ نے 9 مئی کو پاکستان کے ریاستی اداروں، بشمول ریڈیو پاکستان پشاور پر حملوں اور مردان مین قومی علامت کرنل شیر خان کے مجمسہ کو توڑنے پھوڑنے سمیت متعدد سنگین جرائم کے مقدمے ختم کر دینے کی منظوری دی اور "نو مئی کو تشدد کے واقعات" کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے...
لاہور(نیوزڈیسک ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، قانون ہرحال میں نافذ ہو لیکن عوام سے رویہ ہمیشہ درست، دوستانہ اور باعزت ہو۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پیرا فورس کی کارکردگی اور نگرانی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے، عوام میں نیک نامی کےلیے نتائج پر توجہ دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لیے جلد از جلد باڈی کیم لگائے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران پیرا ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
برطانیہ میں رہائش کے اعتبار سے مسرت بخش مقامات کی تازہ فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں رواں سال اسکپٹن کو پورے ملک میں سب سے خوش کن مقام قرار دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی ایک جامع سروے کے نتیجے میں سامنے آئی جس میں انیس ہزار پانچ سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین کے 3 شہر دنیا کے 10 بہترین سیاحتی شہروں میں شامل شمالی یارکشائر کا یہ قدیم مارکیٹ ٹاؤن اپنے تاریخی قلعے، دلکش مناظر اور یارکشائر ڈیلز کے داخلی دروازے کی حیثیت کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہاں بلند معیار کی مارکیٹ اسٹریٹ، کورڈ شاپنگ ایریا، مقامی دکانیں اور میوزیم جیسے متعدد مقامات لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔...
ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت دے دی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمارے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آو۔انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس ذہنی مریض نے دو دن پہلے ٹویٹ کیا، اس ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا، یہ ذہنی مریض پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، ان کی پارٹی سے پوچھیں تو کہتے ہیں ہمیں نہیں پتا عمران خان کے ٹویٹ کہاں سے ہوتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ ذہنی مریض کہتا ہے فوج کی اس قیادت کو ٹارگٹ کریں جس نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح دلائی، اصل بیانیہ یہی ذہنی مریض دیتا...
بھارت میں فون لوکیشن نگرانی بڑھانے کی تجویز پر شدید بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ ایپل، گوگل اور سام سنگ نے حکومت کے منصوبے پر سخت اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ حکومت اس تجویز کا جائزہ لے رہی ہے جس کے تحت اسمارٹ فونز میں سیٹلائٹ لوکیشن ٹریکنگ مستقل طور پر فعال رکھنے کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی تھی، وہ کہاں گئے‘؟ بھارتی لوک سبھا میں ہنگامہ سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ تجویز ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جس کا کہنا ہے کہ موجودہ طریقہ کار میں حکام کو تفتیش کے دوران درست مقام کی معلومات حاصل نہیں ہوتیں اور سیلولر ٹاور ڈیٹا...
کراچی: پنجاب کابینہ نے شک کی بنیاد پر گرفتاری و حراست کا اختیار صوبائی کمیٹی برائے امن و امان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کابینہ نے کابینہ کے اختیارات سب کیببٹ کمیٹی برائے امن وامان کو منتقل کردیے، متعلقہ کمیٹی اب کابینہ کی منظوری کے بغیر کیس نمٹا سکے گی۔ متعلقہ کمیٹی پنجاب پولیس یا کسی ادارے کی رپورٹ پر بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے بڑے اختیارات کمیٹی کے سپرد کردیے گئے، سیکشن تین کے تحت گرفتاری پر نمائندگی/اپیل کا فیصلہ بھی متعلقہ کمیٹی ہی کرے گی۔
برطانیہ میں مقیم سابق وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی مرزا شہزاد اکبر کو جمعہ کے روز ایک مقدمے میں اشتہاری ملزم قرار دے دیا گیا ہے. یہ مقدمہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبینہ طور پر متنازع بیانات سے متعلق ہے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے رواں سال جولائی میں اکبر کے خلاف ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے مبینہ طور پر ہتک آمیز اور متنازع ریمارکس پر مقدمہ درج کیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے جاری کردہ عدالت کے حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ شہزاد اکبر متعدد سمن جاری کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔حکم نامے میں...
اسلام آباد: گیارہویں این ایف سی اجلاس میں وسائل کی تقسیم پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاق نے مالی مطالبات کے بجائے صوبوں سے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں جس پر سندھ نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا، صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کی بات نہیں ہوئی مگر ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5 فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے افتتاحی اجلاس میں سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جب کہ بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے خزانہ اور پرائیویٹ ارکان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی...
--فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، قانون ہرحال میں نافذ ہو لیکن عوام سے رویہ ہمیشہ درست، دوستانہ اور باعزت ہو۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پیرا فورس کی کارکردگی اور نگرانی سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے، عوام میں نیک نامی کےلیے نتائج پر توجہ دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لیے جلد از جلد باڈی کیم لگائے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران پیرا ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارتی میڈیا کتنی خوشی سے پاکستان کے آرمی چیف کے خلاف بیانات چلاتا ہے اور اسے یہ بیانات کون فراہم کرتا ہے؟ یہی جماعت، یہی لوگ پاکستان کی فوج کے خلاف بات کرتے ہیں، اس جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھیںِ، کہاں سے ٹویٹ ہوتی ہے اور کون اسے اٹھاتا ہے یہ سب اس ویڈیو میں دیکھیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا بھی پاکستان کے پیچھے لگا ہوا ہے، آئین میں اظہار رائے کی آزادی کی اجازت ہے مگر قومی سلامتی پر اظہار رائے اور فوج کے خلاف بیانات کی اجازت نہیں ہے، یہ لوگ اپنے بیانیے کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں فوجی قیادت کو اعلیٰ عسکری اعزازات ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم اور فضل سے جن فاتحین نے قوم اور ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج پوری قوم ان کی خدمات کا اعتراف کر رہی ہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور ان کی قیادت پر فخر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرات سے نوازا جانا ان کی لازوال خدمات کا اعتراف ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے پیغام...
یوکرینی صدر زیلنسکی ڈرون حملے میں نشانہ بننے سےبال بال بچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز آئرلینڈ میں سکیورٹی اداروں نے اس وقت ہنگامی الرٹ جاری کیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریباً 20 کلومیٹر دور، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔رپورٹس کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں سے صدر زیلنسکی کے طیارے کا گزر ہونا تھا، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا جس کے باعث کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔آئرش حکام نے ڈرونز کی موجودگی سے یوکرینی سیکیورٹی کو آگاہ کیا لیکن صورتحال ایسی نہیں تھی کہ صدر کے...
-- فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایوان میں اپوزیشن کو بات چیت کا کہا ہے، وزیراعظم نے تمام نکات پر اتفاق رائے کا کہا اور بات کرنے کی دعوت دی، دونوں فریق آپس میں بات کریں اور ایک نکتے پر اتفاق کریں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں، جن سے پی ٹی آئی قیادت بات کرنے کو تیار ہیں وہ نہیں کرنا چاہتے۔ علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ رانا ثناء نے بتا دیاوزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے...
پریس کلب کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بازی لے جائیگی، بلکہ میئر کوئٹہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے منتخب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 400 سے زائد امیدوران کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ کے اجرا کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید امیدواران سے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواحکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔ لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ، تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا حکومتی ذرائع کا کہنا...
ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کو اپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپوزیشن امیدواروں کو ضلع پریشد اور بلاک سمیتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک کر جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بذریعہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر سے بات کا فیصلہ کیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں اس مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھا، رائے تھی کہ مسئلہ بات چیت سے حل ہو تو یہ بہتر آپشن ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں، بیرسٹر سیفانہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج بھی یہی مؤقف ہے کہ مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔پی...
سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ نے دیوانی مقدمات میں کورٹس فیس میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل سمیت دیگر بار کونسلز کو نوٹس جاری کیے اور اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسے عدالت نے سنجیدہ کیس قرار دیتے ہوئے مزید التوا دینے سے انکار کیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ مزید پڑھیں: الیکشن التوا کیس کی سماعت مکمل: فیصلہ محفوظ ، آج سنایا جائے گا سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ملک میں بہت سے لوگ غریب ہیں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیے بغیر نویں بار اڈیالہ جیل سے واپس لوٹ گئے، لیکن پاکستان تحریک انصاف کے مطابق اتوار کو پشاور میں سہیل آفریدی کا پہلا سیاسی جلسہ ہونے جا رہا ہے جس میں وہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل بھی دیں گے۔ وفاق سے شدید اختلافات کے باوجود سہیل آفریدی جمعرات کے روز محکمہ خزانہ گئے، جہاں این ایف سی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ این ایف سی میٹنگ کے بعد سہیل آفریدی اپنی کابینہ کے ممبران اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جہاں ان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی جس میں پاک۔برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات ان کے حوالے کیے اور دونوں افراد کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس لیے ان کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ زرداری نے تھائی لینڈ کے قومی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ میں تھائی لینڈ کی جنوبی صوبوں میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد، اس مشکل گھڑی میں تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ قیمتی جانی نقصان اور دس لاکھ سے زائد گھرانوں پر پڑنے والا اثر اس امر کی یاد دہانی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی فوری ضرورت ہے۔ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کو اْن کے قومی دن پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، بانی سے ملاقات کی اجازت پھر نہ ملی: صوبہ حق سے محروم، سہیل آفریدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔ مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ تھانہ نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی ودیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ودیگر کے خلاف 26نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزم پیش نہیں ہوئے، خیبر پی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نویں بار اڈیالہ جیل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، سابق صدر بار میاں انوارلحق ایڈووکیٹ نے جھنگ اور وہاڑی میں وکلا کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قانون کی بالادستی اور امن و امان کیلئے سنگین چیلنج قراردیاہے۔ان واقعات نے وکلا برادری سمیت پوری عوام میں شدید بے چینی اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔صوبائی حکومت امن وامان کی بحالی میںناکام ہو چکی ہے۔عوام کو انصاف دلوانے والے خود بے انصافی کا شکار ہو رہے ہیں۔ حکومت اور اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ان واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے اوروکلاء کو فوری طور پر موثر تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر جبرا عوام سے ایک لیٹر پر 90 سے 100 روپے ٹیکسز وصولی کے انکشاف کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل پر ہوشربا ٹیکسز میں فی الفور کمی کرے جبکہ موسم سرما میں عالمی مارکیٹ میں مسلسل تیل کی قیمتوں میں کمی کے واقع ہورہی ہے ایسے میں حکومت 2 سے 4 روپے فی لیٹر کم کرتی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے 25 سے 30 روپے لیٹر قیمت میں کمی کرنی چاہیے یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کراچی، حیدرآباد سمیت تمام شہروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ( نمائندہ جسارت) نوابشاھ میں نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی عدالتی اورمحکمہ تعلیم کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نجی اسکولوں میں اضافی فیسیں غیر قانونی قرار دینے کے باوجود والدین کو پریشان کیا ہوا ہے اس سلسلے میں آرڈیننس 2001 اور عدالتی فیصلوں کا واضح حکم موجود ہیوالدیںن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ میں نجی اسکولوں کی جانب سے سالانہ فیس، امتحانی فیس اور دیگر اضافی چارجز وصولی کو سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2001 اور عدالتی احکامات کی روشنی میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ صوبائی قوانین اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نجی اسکول صرف وہی فیس وصول کرنے کے مجاز ہیں جو رجسٹرنگ اتھارٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔وزیراعظم نے چیف آف ایئراسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد دی اور کہا کہ ظہیراحمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن پر دھاک بٹھائی، ملکی دفاع، ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ملک کے...