کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی گیس کمپنی کے ذمہ دار سے ملاقات، مسائل پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
علامہ علی حسنین کی سربراہی میں وفد نے سردیوں میں گیس پریشر میں کمی اور دفتر کی بندش سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنیکا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینجر محمد راحیل سے اہم ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے بیان کے مطابق یہ ملاقات شہریوں کو درپیش گیس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف علاقوں میں عوام کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے بالخصوص مالی باغ آفس کی بندش کے بعد عوام کو درپیش مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ علامہ علی حسنین حسینی نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ مالی باغ آفس کی بندش کے باعث شہریوں کو نہ صرف دفتری امور میں دشواریوں کا سامنا ہے، بلکہ شکایات کے بروقت حل میں بھی رکاؤٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
اس موقع پر موسم سرما کے پیش نظر مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ سردیوں میں گیس پریشر کی کمی عام شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنتی ہے، لہٰذا اس مسئلے کا بروقت حل عوامی سہولت کے لئے نہایت ضروری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری عملی اقدامات کریں، تاکہ سردیوں کے موسم میں شہریوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی سہولت کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ علی حسنین گیس کمپنی کے وفد نے
پڑھیں:
حب ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ،عوام کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-11-13
حب( نمائندہ جسارت)حب شہر میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو کے تحت ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم کے زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ہوا حب شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی متعدد ترقیاتی تجاویز پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو کے تحت ضلع حب میں سوک سینٹر حب میں آج ایک اہم کھلی کچہری منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم بلوچ نے کی کھلی کچہری میں ایس ایس پی حب سید فاضل بخاری ، میجر ایف سی عالم ، اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی ، اسسٹنٹ کمشنر وندر رضوان میمن ، ڈسٹرکٹ چیئرمین جاوید جمالی ، چیرمین میونسپل کمیٹی گڈانی جان شیر بلوچ سمیت ضلعی محکموں کے تمام سربراہان موجود تھے جنہوں نے عوامی مسائل، تجاویز اور ترقیاتی درخواستوں کا براہِ راست جائزہ لیا ضلع حب بھر سے آئے ہوئے شہریوں نے سڑکوں کی مرمت صاف پانی کی فراہمی، صفائی کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، تعلیمی و طبی سہولیات میں اضافے سمیت متعدد چھوٹے پیمانے کے عوامی مفاد کے منصوبے پیش کیے گئے بیشتر شہریوں نے اپنی تجاویز تحریری صورت میں اپنے ہمراہ لائے جنہیں ضلعی انتظامیہ نے جمع کرکے متعلقہ محکموں کو ابتدائی جانچ کے لیے ارسال کیا۔ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم بلوچ نے کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو کا مقصد عوامی شمولیت کے ساتھ ایسے منصوبے ترتیب دینا ہے جو براہِ راست شہریوں کی ضروریات پوری کرسکیں۔ انہوں نے عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصول ہونے والی تجاویز پر شفاف طریقے سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ کھلی کچہری سوک سینٹر حب لان حب میں منعقد ہوئی جہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی حب عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے بنیادی سطح کے مسائل اجاگر ہوتے ہیں اور انتظامیہ کو مقامی ضروریات سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔