data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شمالی کوریا نے بدھ کے روز بظاہر کئی کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، یہ واقعہ جنوبی کوریا میں ہونے والی اہم ایشیا پیسیفک رہنماؤں کی میٹنگ سے ایک ہفتہ قبل پیش آیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق یہ پیانگ یانگ کی جانب سے مئی کے بعد پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ تھا، جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو نظر انداز کیا ہے۔

یہ پہلا ایسا تجربہ بھی تھا جب سے لی جے میونگ جنوبی کوریا کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جن کا منشور شمالی کوریا کے ساتھ رابطے بڑھانے پر مبنی ہے۔

لی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلے ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) فورم کے اجلاس کے دوران ملاقات متوقع ہے، ٹرمپ کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ہونے کی امید ہے۔

لی اور ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سے ملاقات کے امکان پر بات کی ہے، جب امریکی صدر جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے، تاہم پیانگ یانگ کی طرف سے اس تجویز پر کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

امریکی حکام نے غیررسمی طور پر غیر فوجی زون (ڈی ایم زیڈ) کے دورے پر غور کیا تھا، جو دونوں کوریاؤں کو جدا کرتا ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

جنوبی کوریا نے پانمنجوم کے بین الکوریائی گاؤں میں جوائنٹ سیکیورٹی ایریا (جے ایس اے) کے سیاحتی دورے نومبر کے اوائل تک معطل کر دیے ہیں، تاہم کِم سے ملاقات کے کسی منصوبے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ٹرمپ اور کِم جونگ اُن نے ٹرمپ کی 2017 سے 2021 کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران 3 سربراہی ملاقاتیں کی تھیں، اور ایک دوسرے کو کئی خطوط لکھے تھے، جنہیں ٹرمپ نے ’خوبصورت‘ قرار دیا تھا، لیکن یہ غیرمعمولی سفارتی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب امریکا نے کِم سے اپنے جوہری ہتھیار ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔

ستمبر میں، کِم نے ٹرمپ کے ساتھ اپنی ’اچھی یادوں‘ کا ذکر کیا اور کہا کہ اگر واشنگٹن جوہری ہتھیاروں کی تنسیخ پر اصرار چھوڑ دے تو بات چیت میں کوئی قباحت نہیں، لیکن وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے اپنے جوہری ہتھیار کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شمالی کوریا جنوبی کوریا

پڑھیں:

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات 

 آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت جن اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے اس کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کا بہت اہم کردار ہے، ہمیں اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا چاہیے، ہم کل بھی مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے جامعہ کے طلباء سے ملاقات کی۔ اس وفد میں نومنتخب ریجنل صدر علی مصدق، نومنتخب ضلعی صدر مطہر حسین شیرازی، سابق ریجنل صدر احتشام حیدر اور دیگر موجود تھے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت جن اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے اس کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کا بہت اہم کردار ہے، ہمیں اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا چاہیے، ہم کل بھی مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف تھے اور ہمیشہ رہیں گے، ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق معاشرہ سازی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیمی اداروں بالخصوص پروفیشنل تعلیمی اداروں میں امامیہ جوانوں کا علمی، عملی، اخلاقی کردار نمایاں ہونا چاہیے۔ 

متعلقہ مضامین

  • شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
  • ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین کا دورہ بہاولپور، ضلعی ورکنگ کے اراکین سے ملاقات 
  • آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات 
  • ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کاوفد کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • مجھے تم پسند نہیں ہو، شاید کبھی نہیں ہو گے! ٹرمپ کا آسٹریلوی سفیر کو دو ٹوک جواب
  • ٹرمپ کے دورے سے قبل مشکوک اشیاء کی دریافت
  • جنوبی کوریا نے طاقتور میزائل شمالی کوریا کے خلاف متعارف کرادیا
  • ایران نے جدید بیلسٹک میزائل ’’عماد‘‘ اور ’’قدر‘‘ کی اپ گریڈ ورژن کے ساتھ رونمائی کردی
  • جنوبی کوریا نے بھی شمالی کوریا کیخلاف اپنا طاقتور میزائل متعارف کرادیا