—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں شبلی فراز اور عمر ایوب کو نااہل کیے جانے پر درخواستیں مقرر کی جائیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس میں 2 مرتبہ گیا کہ چار درخواستیں ابھی تک نہیں لگائیں، درخواست کے ساتھ 32 کتابیں شامل ہیں، آئینی بینچ نے کیس سننا ہے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی نشست پر 30 اکتوبر کو انتخابات ہونے ہیں جبکہ عمر ایوب کی نشست پر نومبر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست دی ہے کہ اگر 30 اکتوبر سے پہلے سماعت نہ ہوئی تو یہ بیکار ہو جائے گی، ہماری درخواست ہے کہ ناانصافی نہ ہو اور کیس مقرر کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی مل چکے ہیں اور تیسری درخواست دی ہے کہ کیس سنا جائے، پنجاب میں جو انتخابات ہونے جا رہے تھے اس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ این اے 18ہری پور سے عمر ایوب کی اہلیہ ہماری امیدوار ہیں، عمرایوب خان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی، بانی پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کی اہلیہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، وہ مان لیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز کو کہتا ہوں کہ انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد:

پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت کو دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
  • صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا،عمران خان اور وزیراعلیٰ ملاقات ضروری ہے ‘ بیرسٹر گوہر
  • عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
  • خیبر پختونخوا کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، بیرسٹر گوہر
  • سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
  • مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
  • عمران خان اور وزیراعلیٰ ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، بیرسٹر گوہر
  • سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • جیکب آباد: جماعت اسلامی اورکسان بورڈ کے تحت دھان کی مناسب قیمت مقرر نہ کیے جانے کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے