بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ: سیکریٹری الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری پنجاب کو خط
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جاری حلقہ بندیوں کا شیڈول بھی واپس لیا ہے، پنجاب حکومت کو ڈی مارکیشن اور حلقہ بندی رولز کی منظوری کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت دی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز، ڈی مارکیشن اور حلقہ بندی رولز مہیا کیے جائیں، الیکشن کمیشن کو متعلقہ ڈیٹا اور نقشے بھی فراہم کیے جائیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا خط میں کہنا تھا کہ مقررہ مدت میں نہ دینے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکریٹری الیکشن کمیشن
پڑھیں:
بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا، خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں قواعد و نقشے نہ دیے گئے تو معاملہ باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر ہوگا، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے لیا، پنجاب حکومت کی حلقہ بندی رولز کی منظوری کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت منظور کرلی۔