2025-05-03@00:45:51 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«سیکریٹری الیکشن کمیشن»:
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم بیان دے دیا۔اسلام آباد میں عمر حمید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد شریک ہوئے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے دوران اجلاس کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کامیابی سے کروائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کی میعاد 14فروری2021ء کو ختم ہوئی، الیکشن کمیشن 5 مرتبہ حلقہ بندی کراچکا ہے اور 3 دفعہ الیکشن شیڈول بھی دے چکا ہے۔عمر حمید نے مزید کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاری مکمل کرتا ہے لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترمیم کردی جاتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اگست 2024ء میں...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا۔پیپلز پارٹی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخبپارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ندیم افضل گوندل بلامقابلہ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آمنہ پراچہ...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروادیے، بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کےلیے پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات 12 اپریل کو سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکریٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔
ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قائد حزب اختلاف کی درخواست پر وفاق، وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری اور صدر کو بذریعہ سیکریٹری کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر دیے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے قومی اسمبلی و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کو بھی پری ایڈمشن نوٹس جاری کر دیے۔ پٹیشنرز کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے کئی بار میٹنگز کرنے، خطوط لکھنے اور یاددہانی کے باوجود الیکشن کمیشن کے علم میں ایسا کوئی اقدام نہیں آیا کہ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں کوئی اقدام اٹھایا ہوا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسی لیے اس کیس کو الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مورخہ 26 فروری 2025ء کو مقرر کردیا گیا ہے، چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات...