اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
ترجمان کا بتانا ہے کہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ جاری کی جائے گی، 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جب کہ 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں پولنگ ہوگی اور ارکان پنجاب اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔
ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست 9 مئی کیس میں ملنے والی سزا کے بعد پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی اگست تک
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)رواں سال اگست میں پاکستان میں مجموعی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 1.3 ملین ٹن رہی جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔عارف حبیب لمیٹڈکی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں کے باوجود فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروخت میں اضافے کی بنیادی وجوہات پیٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 1.8 فیصد کمی کے بعد طلب میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔اگست میں پیٹرول کی فروخت گزشتہ ماہ کے مقابلے 10 فیصد بڑھ کر 0.67 ملین ٹن رہی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 3 فیصد اضافہ کے ساتھ 0.52 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔اسی دوران فرنس آئل کی فروخت 21 فیصد بڑھ کر 0.02 ملین ٹن ہو گئی۔سالانہ بنیادوں پر اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 7 فیصد بڑھ گئی۔ اگست میں پیٹرول (ایم ایس) کی فروخت 8 فیصد بڑھ گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی فروخت 14 فیصد اضافے کے ساتھ رہی۔دوسری جانب فرنس آئل کی فروخت اگست 2025 میں 71 فیصد کم ہوگئی جس کی وجہ مون سون سیزن کے دوران کم طلب کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی تھی۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں مجموعی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 5 فیصد بڑھ کر 2.52 ملین ٹن ہو گئی جو پچھلے سال 2.41 ملین ٹن تھی۔مصنوعات کے لحاظ سے اگست میں پیٹرول (ایم ایس) اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایس ایس ڈی) کی فروخت بالترتیب 1.29 ملین ٹن اور 1.03 ملین ٹن رہی جبکہ فرنس آئل (ایف او) کی فروخت کم ہو کر 0.03 ملین ٹن رہ گئی۔