سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم بیان دے دیا۔

اسلام آباد میں عمر حمید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد شریک ہوئے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے دوران اجلاس کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کامیابی سے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کی میعاد 14فروری2021ء کو ختم ہوئی، الیکشن کمیشن 5 مرتبہ حلقہ بندی کراچکا ہے اور 3 دفعہ الیکشن شیڈول بھی دے چکا ہے۔

عمر حمید نے مزید کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاری مکمل کرتا ہے لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترمیم کردی جاتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگست 2024ء میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم منظور کی گئیں، الیکشن کمیشن نے ایکٹ میں چند غلطیوں کی نشاندہی کی اور ترمیم کے مطابق رولز اور فارم بنانے کا کہا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ وزارت داخلہ سے بھجوائے گئے مسودے پر فیڈ بیک اور منظوری بھی دے چکے، قانون سازی کا عمل تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا عمل مکمل کرچکا، وزرات داخلہ فوری قانون سازی کی تکمیل یقینی بنائے تاکہ اسلام آبادمیں الیکشن کا انعقاد ہوسکے۔

اس معاملے پر حکام وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم 30 اپریل کو سی سی ایل سی میں پیش کیا گیا، قانون منظوری کے بعد اسے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق چیف کمشنر نے یقین دہانی کرائی جیسے ہی قانون بنا تو وہ الیکشن کمیشن کے تعاون کےلیے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکریٹری الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اسلام ا باد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر وے پر ہیوی بائیکس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں موٹروے پر ہیوی بائیکس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

درخواست گزار کی طرف سے وکیل زینب جنجوعہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن، موٹروے پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

موٹروے حکام نے کہا کہ ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت دینے سے پہلے تمام لوگوں کو  ٹریننگ دی جائے گی،  ٹریننگ شیخوپورہ اور اسلام آباد میں قائم کردہ سینٹرز میں ہوگی، یہ ہمیں اپنے لوگوں کی رجسٹریشن اور لائسنز مہیا کریں۔

وکیل زینب جنجوعہ  نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے کمیشن بنانے کا بولا جو بن گیا تھا اور ستمبر میں 2 میٹنگز بھی ہوئی ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس وقت جو سب سے بہتر ادارہ کام کر رہا ہے وہ موٹروے پولیس ہے، ہم ایک ڈائریکشن دے دیتے ہیں کہ آپ اس پر میٹنگ کریں، جو یہاں موٹروے والے آتے ہیں شاید آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ انکو کہاں کہاں جواب دینا ہوتا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ اوپر جاکر جب عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لیے کچھ کرتے ہیں اور ان کو ڈانٹ سننی بھی پڑتی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل زینب جنجوعہ سے استفسار کیا کہ  آپ کے کلائینٹ کی عمر کتنی ہے، وکیل زینب جنجوعہ  نے جواب دیا کہ ان کی عمر 60 سال ہے، اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کے کلائنٹ تو ابھی نوجوان ہیں، اس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

عدالت نے ہدایات کے ساتھ کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے "ایس آئی آر" کا پورا کھیل بی جے پی کے اشارہ پر کھیلا ہے، کانگریس
  • ریاض کی بلدیہ کا جدید بلدیاتی پروگرام، شہری سروسز کو عالمی معیار تک پہنچانے کا عزم
  • الیکشن کمیشن نے سیاستی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی اختیار مانگ لیا
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی نگرانی کا اختیار مانگ لیا
  • شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری
  • شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
  • سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا: الیکشن کمیشن
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر وے پر ہیوی بائیکس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت
  • اسلام آباد: لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے دستاویزات پر دستخط کیے جارہے ہیں
  • اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑسے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر ملاقات کررہی ہیں