WE News:
2025-05-02@21:48:19 GMT

3 شفاف الیکشن ہو جائیں ملک چل جائے گا، شاہد خاقان عباسی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

3 شفاف الیکشن ہو جائیں ملک چل جائے گا، شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں عوامی رائے کا احترام نہیں کیا جاتا، اگر یہاں 3 فیئر الیکشن ہو جائیں تو یہ ملک چل جائےگا۔

بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوسرے حصوں میں لوگ بلوچستان کے حوالے سے پریشان ہیں، بلوچستان میں شاہراہیں بند اور ہر طرف خطرہ ہے، ان کی جماعت کا مقصد ملکی مسائل کے حوالے سے بات کرنا ہے۔

’بلوچستان کے نوجوان بندوق اٹھا کر پہاڑ کر چڑھ رہے ہیں، یہاں لاقانونیت ہے، ڈیڑھ سو سال سے دنیا بھر میں کوئی ٹرین اغوا نہیں ہوئی، آج ملک میں چیف جسٹس آئینی درخواست نہیں سن سکتا، ناانصافی ملک کے جڑوں کو کھوکھلا کردیتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نوجوان بھی مایوس ہیں، پاکستان آئین کے مطابق نہیں چل رہا، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ اگر آئین کے متصادم ہیں تو قبول نہیں، بلوچستان کی عوام کو بتایا جائے کہ انکو ریکوڈک سے کیا ملے گا۔

’مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر رائے لی جاتی، کیا آج ہمارے صوبے انصاف کے مطابق چل رہے ہیں، پنجاب میں سفارش ختم صرف پیسہ چلتا ہے، کیا بلوچستان سے 70 کروڑ روپے دے کر لوگ سینیٹر نہیں بنے۔‘

شاہد خاقان عباسی کے مطابق ملکی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، اب تک گوادر پورٹ پر 39 شپ آچکے ہیں، دعا ہے کہ یہ تعداد غلط ہو، 3 ارب لیٹر تیل بلوچستان سے گزر کر پاکستان میں داخل ہوتا ہے، بلوچستان میں اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: کرسی بچانے کے لیے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس

بلوچستان ہائیکورٹ بار سے اپنے خطاب میں سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگوں نے اپنے لیے قانون تبدیل کیا، یہاں نہ چھوٹے کی قدر ہے نہ بڑے کی، بلوچستان چھوٹا نہیں آدھے سے زیادہ پاکستان ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی صورتحال سردار اختر اور ڈاکٹر مالک سمیت کسی کے کنٹرول میں نہیں۔

امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کی زندگی 300 سال ہے، بلوچستان میں جب برطانیہ راج نہیں کرسکتا تو کوئی نہیں کرسکتا، پاکستان پر مسلط کردہ 4 مارشل لا میں سے بلوچستان نے کسی ایک کی بھی حمایت نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان شاہد خاقان عباسی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان شاہد خاقان عباسی شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

حقیقی نمائندگی اور وسائل دینے سے ہی بلوچستان کے مسائل حل ہونگے، شاہد خاقان عباسی

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین میں رہ کر وسائل کی تقسیم کرنی ہے اور معاملات کو چلانا ہے۔ اس سے باہر جائینگے تو معاملات خراب ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے۔ آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں ہیں۔ صوبے کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہے ہیں۔ سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں؟ کوئٹہ میں سیاسی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشار کو ختم نہیں کیا جائے گا، معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی۔ ملک کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔ آئین میں رہ کر وسائل کی تقسیم کرنی ہے اور معاملات کو چلانا ہے۔ اس سے باہر جائیں گے تو معاملات خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے۔ بلوچستان کو پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہونا چاہیے۔ بلوچستان کے وسائل جب تک یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں گے، امن نہیں آئے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا دہشت گردی کا مقابلہ ہم پر لازم ہے لیکن یہ معاملات کیوں پیدا ہو رہے ہیں، اس کی جڑ تک جانا ہوگا۔ یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں لوگ اغوا ہو رہے ہوں، قتل ہو رہے ہوں اور ملک کے معاملات درست چل رہے ہوں۔ عوام کو حقیقی نمائندگی اور وسائل دینے سے ہی بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا یہ ہمارا رسمی دورہ نہیں، آج پاکستان کی ضرورت ہے کہ لوگ جانیں کہ بلوچستان کے لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آج ہم سب کی ذمہداری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سمجھیں؛ شاہد خاقان عباسی 
  • پاکستان آئین کے مطابق نہیں چل رہا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • شفاف الیکشن کروادیں، ملک کا نظام چل پڑے گا: شاہد خاقان عباسی
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کا نظام چلانے کا نسخہ بتا دیا
  • یہ ممکن نہیں کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے: شاہد خاقان عباسی
  • حقیقی نمائندگی اور وسائل دینے سے ہی بلوچستان کے مسائل حل ہونگے، شاہد خاقان عباسی
  • سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھےگا: شاہد خاقان عباسی
  • سیاسی انتشار کو ختم کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا ،شاہد خاقان
  • بلوچستان کے وسائل جب تک یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں گے، امن نہیں آئیگا؛ شاہد خاقان عباسی