Juraat:
2025-05-02@14:18:17 GMT

دنیا کی سب سے زیادہ وحشت ناک چیز بھوک ہے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

دنیا کی سب سے زیادہ وحشت ناک چیز بھوک ہے

اونچ نیچ
۔۔۔۔۔۔۔
آفتاب احمد خانزادہ

George Carlin کہتا ہے ” کچھ راتیں ایسی ہوتی ہیں جب بھیڑئیے خاموش ہوتے ہیں اور صرف چاند چیختا ہے ”۔ لیکن ہماری زندگیوں میں ہررات ایسی رات ہوتی ہے جہاں چاند پوری رات چیختا رہتا ہے ”۔خلیل جبران کہتا تھا ” میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ انسان اچانک نہیں مرتا بلکہ تنہا تھوڑا تھوڑا مر تا ہے جب اس کا کوئی دوست چلا جاتا ہے تو وہ تھوڑا سا مرجا تا ہے جب اس کا کوئی پیارا اسے چھوڑجاتا ہے تو تھوڑا سا اورمر جاتا ہے جب اس کا کوئی خواب پورا نہیں ہو تا تو وہ تھوڑا سا اور مر جاتا ہے پھر آخر میں ان سب مرے ہوئے ٹکڑوں کو ڈھونڈنے کے لیے موت آتی ہے اور وہ ان سب کوسمیٹ کر لے جاتی ہے ”۔ مصری ادیب یوسف القیعد اپنی ایک علامتی کہانی میں لکھتا ہے ” جس سال ملک میں تبدیلی آئی اور لوگوں نے امید کی کہ اب زندگی بہتر ہو جائے گی ان ہی دنوں اس گھر کے حالات بگڑ گئے ان کے پاس کھا نے کو کچھ نہیں رہا ماں کی چھا تیاں خشک ہوگئیں اس نے خاندان کے سربراہ سے کہا کہ وہ صورتحال ٹھیک ہونے تک آرام سے سو جائے وہ گزارہ کرلیں گے چاہے گھر کا سربراہ موجود نہ ہو،وہ گھر سے نکلی اور بے مقصد آوارہ گردی کرنے لگی مرد لیٹ کر سوگیا اور چار سال تک سو تا رہا اس کی آنکھ سائرن اور قومی ترانوں سے کھلی۔ اس نے اپنے بچوں سے پوچھا کیا تمہیں کھانے کو کچھ ملا؟ انہوں نے بتا یاکہ وہ اب تک فاقے سے ہیں اور اسے ختم کرنے کے لیے انہیں کچھ نہیں ملا ۔ماں تاریخی سفر سے واپس نہیں آئی تھی ملک اپنے دشموں سے حالت جنگ میں تھا۔ بچوں نے امید ظاہر کی کہ جنگ ختم ہوگی تو انہیں کچھ کھانے کومل سکے گا۔ با پ دوبارہ سونے چلا گیا ۔پانچ سال بعد وہ گلی میں شور سے بیدار ہوا۔ اس نے دیکھا کہ اس کا ایک بچہ غائب تھا ،جو موجود تھے انہیں تب تک کھانے کو کچھ نہیں مل سکا تھا۔ ماں کا سفر جاری تھا ملک ایک سنسنی خیز مباحثے میں الجھا ہوا تھا کہ انڈے کو کھانے سے پہلے توڑ نے کا بہترین طریقہ کیا ہے ۔کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ انڈے کو دائیں جانب سے توڑا جائے ۔ کچھ کا اصرار تھاکہ بائیں طرف سے توڑنا بہتر ہے۔ معتدل مزاج لوگوں کی رائے تھی کہ انڈے کو درمیان سے توڑنا چاہیے ۔باپ نے ان دلائل کو سمجھنے کی کوشش کی لیکن اسکا ذہن تھک گیا اور وہ سونے کے لیے لیٹ گیا اس نے بچوں سے کہا کہ جب انہیں کھانے کو کچھ مل جائے تو اسے اٹھا دیں لیکن کسی نے اسے زحمت نہیں دی ۔ وہ چھ سال بعد ایک بار پھر سائرن اورجنگی ترانوں سے جاگا۔ اس نے غورکیا کہ اس کا ایک اور بچہ موجود نہیں ۔ اسے معلوم ہوا کہ وہ بچہ اس جنگ میں شہید ہو گیا جو ان کی ریاست نے کسی دوردراز دشمن ملک سے چھیڑ ی تھی ،باقی حالات ویسے ہی تھے جیسے پہلے تھے ۔ماں دنیا دریافت کرنے کے سفر کی وجہ سے غیر حاضر تھی اور بچے بدستور بھوکے تھے۔ دشمن ان کے ملک کی سرحدتک پہنچ چکے تھے اور ان سے لڑنا ضروری ہوگیا تھا۔ بچے خاموش تھے باپ نے ایک لفظ کہے سنے بغیر صورتحال بھانپ لی ۔وہ پھر سونے چلا گیا باپ کے اعصابی نظام نے بظاہر اتنے ہی اور سال کے لیے اسے سلادیا اس بار وہ چوکنا ہوا تو ایک اور بچہ غائب تھا اور ملک آخری جنگ لڑرہا تھا۔ انہیں معلوم ہوا کہ ماں واپس آرہی ہے لیکن وہ ابھی تک بھوکے ہی تھے ۔ لیکن خوراک ،امیداور ایک نئی زندگی ان کی جانب آرہی تھی ۔انہیں بس ایک اور سال کے لیے صبر کرنا تھا۔ باپ مزید تین سال سونے کے لیے چلا گیا ۔اس بار بھی اس کی آنکھ شور سے کھلی اس نے دیکھا کہ اس کے جو بچے باقی رہ گئے تھے وہ ایک دوسرے کو بھنبھوڑ رہے تھے جب انہیں احساس ہوا کہ باپ جاگ گیا ہے تو ان کے خون آلود منہ کھلے رہ گئے ۔وہ دہشت زدہ ہوکر بھاگا اور شہر کی مر کزی شاہراہ پر پہنچا یہ وہ ہی سٹرک تھی جہاں فوجی پریڈ ہوتی تھی اور جلوس نکلتے تھے۔ اس کی نظر اپنی بیوی پر پڑی جو وہاں موجود تھی لیکن اس کے بدن پر کچھ نہ تھا کئی اجنبی اس کے بدن کے مختلف حصوں کو چھور ہے تھے اور وہ ایسے ہنس رہی تھی کہ اس سے پہلے کبھی بھی اپنی بیوی کو اس طرح ہنستے نہیں دیکھا تھا لیکن پھر کچھ لوگ اسے کھانے کے لیے اس پر ٹوٹ پڑے اس نے بیوی کو پکارا کہ اسے بچائے بیو ی نے جواباً چلا کر کہا کہ ہر شخص دوسرے کو کھارہا ہے اور تمہیں کھانے کا سب سے زیادہ حق مجھے ہے ۔وہ واحد شخص تھا جس کی تمام ہڈیاںاور گوشت باتی تھا۔ سڑک پر موجود لوگ ایک دوسرے کو ہڑپ کررہے تھے اور کچھ غریب لوگ اپنے آپ کو کھا رہے تھے ۔گھر کا سربراہ یہ سب دیکھ کر لرز اٹھا۔اس نے چاروں طرف نظر دوڑائی کہ کوئی ایسی جگہ ملے جہاں وہ سو سکے لیکن چاروں طرف سے بھوکے ہاتھ آئے اور اسے نوچنے لگے۔ اس کے پا س ان ہاتھو ں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ وہ ان ہاتھوں کے اوپر سو گیا بھوکے ہاتھوں نے اسے بلند کیااور اسے لے کر چلے جیسے مرکزی شاہرہ پر عظیم جلوس جنازہ رواں دواں ہو”۔
اس دنیا کی سب سے زیادہ وحشت ناک چیز صرف اور صرف بھوک ہے ۔ بھوک کے آگے تمام مذاہب انسانیت ، تہذیب و تمدن بے بس ہیں ۔ تمام تعلیمات ، فلسفے بے کار ہیں ۔ جب انسان بھوکا ہوتا ہے تو دنیا کی تمام چیزیں غیر محفوظ ہوجاتی ہیں حتی کہ باقی انسان بھی ۔ جہاں بھوک ہوگی وہاں اخلاقیات ، انسانیت کا وجود نہیں ہوگا۔ بھوک صدقے کا نہیں بلکہ انصاف کا مسئلہ ہے۔ بھوکا آدمی صحیح یا غلط کو نہیں دیکھ سکتا۔ وہ صرف کھانا دیکھتا ہے ۔ کھانا ہر انسان کی مشترکہ بنیادہے ۔ایک بھوکاآدمی کبھی آزاد آدمی نہیںہوتا ۔ خوراک قومی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔ بندوق جو بنائی جاتی ہے، ہر جنگی جہاز جو لانچ کیاجاتا ہے، ہر راکٹ جو فائر کیا جاتا ہے ۔ آخری معنی میں ان لوگوں سے چوری کی علامت ہے جو بھوکے ہیں اور کھانا نہیں کھاتے ۔ بھوک بڑے پیمانے پر تباہی کابدترین ہتھیارہے ۔ سماجی انصاف کاپہلا لازمی جزو تمام انسانوں کے لیے خوراک ہے۔ کھانا ان تمام لوگوں کا اخلاقی حق ہے جو اس دنیا میں پیدا ہوئے ہیں ۔ بھوک کے آگے موت سے لے کر ہر شے کا نپتی ہے ۔ تمام اذیتیں بھوک سے جنم لیتی ہیں ۔ایک طاقتور اور ایٹمی ملک اپنے آپ پر فخر نہیں کر سکتا جس میں لاکھوں لوگ بھوکے سو تے ہوں ۔ اور اس سے زیادہ غیر محفو ظ ملک اور کوئی ہو بھی نہیں سکتا۔ یہ بات ہرشخص کے سوچنے کی ہے اگر وہ سو چ سکتا ہے ورنہ توسو ویت یونین ہزاروں ایٹم بم رکھنے کے باوجود بکھرگیا ۔ کسی بھی ملک کو محفوظ اور متحد صرف اور صرف روٹی رکھ سکتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: نے کو کچھ سے زیادہ کھانے کو جاتا ہے ہے تھے اور اس کے لیے

پڑھیں:

بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا

بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، عالمی برادری پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائے، ہماری فضائیہ، بری اور بحری افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، 2ایٹمی قوتوں میں کشیدکی کم نہ ہوئی تو محدود جھڑپیں جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت سے تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہماری فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہوچکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو اور ہوش مندی غالب آئے، بین الاقوامی برادری دونوں ممالک سے رابطے میں رہے، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی میں اضافہ ہو، عالمی برادری کشیدگی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی آزادانہ، غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں، 2 ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدکی کم نہ ہوئی تو صورتحال محدود جھڑپوں سے بڑھ کر جنگ کی صورت بھی اختیار کر سکتی ہے، جنوبی ایشیا کے روایتی حریفوں میں کشیدگی ہمیشہ تشویش کا باعث ہوتی ہے۔بلاول نے کہا تھا کہ اس دفعہ بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا تھا، جس کا الزام نئی دہلی نے پاکستان پر لگایا، مودی نے اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے، جس کے بعد بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک دن فیصلہ کرلیں کہ آپ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتے، نہ بین الاقوامی سطح پر یہ مانا جائے گا، نہ پاکستان کے عوام یہ مانیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں پہلگام حملے کی تحقیقات کی پٹیشن بھارتی سپریم کورٹ سے مسترد وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر بات چیت پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرے کے بسیرے ،این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جنگ کے سائے
  • بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا
  • دنیا کے سب سے لمبے کتے کی سب سے چھوٹے کتے سے ریکارڈ ملاقات کیسی رہی؟
  • بولنے سے زیادہ پرفارم کرنے پر یقین رکھتا ہوں، بابر اعظم
  • بھارت جتنی طاقت استعمال کرےگا اس سے زیادہ ہم طاقت سے جواب دیں گے: خواجہ آصف
  • حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ سخت جواب دیں گے، وزیر دفاع
  • اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار
  • اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار
  • مودی جی ہم نے ثبوت رکھ دیے اب آپ بھی لے آیے ثبوت