data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما میاں محمود الرشید بھی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمود الرشید کو جیل میں دورانِ قید طبی تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال لایا گیا،  ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کا معائنہ کیا اور متعدد ٹیسٹ تجویز کیے تاکہ مرض کی درست تشخیص کی جا سکے، انہیں سینے میں انفیکشن کی شکایت ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی تشخیص میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے میاں محمود الرشید کی صحت کو مزید نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عمر سرفراز چیمہ بھی پہلے سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہیں بھی جیل سے طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کا علاج تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما انسدادِ دہشت گردی عدالت سے سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیل میں قید دیگر رہنماؤں کی صحت سے متعلق رپورٹس بھی حکام کو ارسال کی جا رہی ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں بروقت طبی سہولت فراہم کی جاسکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید بھی سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • چترال: وزیراعظم شہبازشریف دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما میاں محمود الرشید بھی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل
  • شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل،کن سابق ساتھیوں نے ملاقات کی، معاملہ کیا ہے؟
  • جیکب آباد: جمس اسپتال میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا علاج کیاجارہاہے