بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروادیے، بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کےلیے پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات 12 اپریل کو سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکریٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔
خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔
الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف جاری نوٹس واپس لیےجائیں، نوٹس واپس نہ لیے گئے تو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کوذاتی حثیت میں طلب کیا جائے گا۔