راولپنڈی پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کو بڑا اعزاز حاصل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے بیسک ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سی پی او نے لیڈی کانسٹیبلز فروہ ریشم، بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔ لیڈی کانسٹیبل فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل بشریٰ انتظار نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل علشبہ فاروق نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس سمیت ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے لیڈی کانسٹیبلز کو مزید محنت اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لیڈی کانسٹیبلز پوزیشن حاصل
پڑھیں:
نیشنل گیمز؛ سندھ کیلئے پوزیشن یافتہ کائنات سے امتیازی سلوک، ایونٹ سے باہر کردیا گیا
کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں 10 ہزار میٹر میں سندھ کے لیے تیسری پوزیشن حاصل کر کے برونز میڈل جیتنے والی 9 سالہ کائنات خلیل ابراہیم کو حیرت انگیز طور پر خواتین کی 5 ہزار میٹر کی دوڑ سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ آئی او سی اور عالمی فیڈریشن کے قواعد کے مطابق 16 برس سے کم عمر ایتھلیٹ اوپن مقابلوں میں شرکت کے اہل نہیں۔
کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ سلیکشن کے وقت اس پہلو کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ مزید براں نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے قومی فیڈریشن کے تحت نہیں بلکہ ایک کمیٹی کے تحت منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں کے نتائج انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن تسلیم نہیں کرے گی۔
علاوہ ازیں انٹرنیشنل فوائد کے مطابق ایتھلیٹکس مقابلوں میں درکار مطلوبہ معیار کے اسٹاپ واچ بھی نہیں تھیں، ایسے مقابلوں کے نتائج تسلیم نہیں کی جاتے، کائنات خلیل ابراہیم سراسر زیادتی کا شکار ہوئی، 10 ہزار میٹر کی میڈلسٹ کو5ہزار میٹر کی دوڑ سے الگ کر دینا حیرت انگیز اور منتظمین کے لیے سبکی کا باعث بنا۔